Articles by "Urdu News"
Showing posts with label Urdu News. Show all posts


مہمندایجنسی(عزیر خان مہمند سے) مہمندایجنسی لوئر مہمند کے علاقہ تحصیل پنڈیالی کی مارئی کور میں بائولے کتے نے چودہ سالہ بچے کو کاٹ لیا ، ویکسین کیلئے متاثرہ بچے کو ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ مارئی کورمیں بائولے کتے نے چودہ سالہ لڑکا کاشف ولد زیارت کو بری طرح کاٹ لیا اور انہیں گزشتہ روز ویکسینیشن کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی لایا گیا جنہیں ہسپتال کی عملہ نے ویکسیشن کی گئی اس طرح مذکورہ علاقے اور ہیڈکوارٹر غلنئی کی مضافاتی علاقوں میں بھی بائولے کتوں کی بھر مار ہیں 
جس نے اب تک پہاڑوں میںسینکڑوں بھیڑ بکریوں کو ہلاک کردیاہے ۔ اس طرح بعض لوگ بائولے کتوں کی دھاڑ سے زخمی ہونیوالے بھیڑ بکریوں کو بازاروںمیں قصائیوں پر فروخت کرتے ہیں جس کی گوشت صحت مند انسانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ۔ اس سلسلے میں ایجنسی کی عوام نے پہاڑی علاقوں میں بائولے کتوں کی خاتمے کیلئے متعلقہ حکام سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔


مہمندایجنسی(عزیر خان مہمند سے)  مہمندایجنسی میں کئی روز سے ٹیلی فون لائنیں اور انٹرنیٹ سروس خراب ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، ایجنسی میں پہلے ہی سے موبائل فون سروس بھی بند ہے ،کوئی پرسان حال نہیں ، علاقے کے عوام کا اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایجنسی کی اکثر ٹیلیفون لائنیں اور انٹرنیٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند پڑے ہیں جبکہ ایجنسی میں پہلے ہی سے موبائل فون سروس بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایجنسی کے عوام کو رابطہ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل مہمند ایجنسی کا عملہ شبقدر میں بیٹھ کر وہاں سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور وہ ایجنسی میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے میں ناکام ہیں کیونکہ ایجنسی میں خراب ٹیلیفون لائنوں کی درستگی کیلئے عملے کی اہلکار موجود نہیں ہیں اور صارفین کی شکایات کے باجود پی ٹی سی ایل کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتااور وہ رشوت کے بغیر کسی کیلئے کوئی کام بھی نہیں کرتا۔ اس طرح ایجنسی میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونیکی وجہ مقامی میڈیا کے نمائندوں کو بھی اپنے اداروں کو خبریں ارسال کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔ اس سلسلے میں ایجنسی کی عوامی حلقوں اور صحافیوں نے دھمکی دی کہ اگر ایجنسی میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کا رابطہ درست نہ کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔



مہمند ایجنسی (عزیر خان مہمند سے)پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین محسن خان کی شادی کی تقریب مہمند ایجنسی میں منعقد ہوئی۔جس میں پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر حبیب اللہ خٹک۔بیٹنگ کوچ مسعود جان ۔پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹارہارون خان ،محمد آصف خان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔محسن خان نے بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے اپنے دوست کھلاڑیوں کے لیے اپنے گاوں کٹہ سر میں ولیمے کا اہتمام کیا تھا محسن خان کو عالمی سطح پر کرکٹ کھیلنے کاشوق تو پورا ہوگیا تھالیکن شادی کی بندھن میں آنے کا آرمان آج پورا ہوا ۔علاقے لوگوں نے بڑی تعداد میں شادی میں شرکت کی۔



مہمندایجنسی (عزیر خان مہمند سے) مہمندایجنسی، ایف ڈی اے کی تعاون سے گندہاب ڈیم آئندہ دوسالوں میں مکمل کیاجائے گا جس پر 44.9کروڑ روپے کی خطیر رقم لاگت آئیگی ، منصوبے کی تکمیل سے دس میل تک 12انچ پائپ لائن بچھاکر غلنئی کی نواحی علاقوں تک پینے کے صاف پانی میسر ہوگی ان خیالات کا اظہار فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایجنسی کے کوآرڈینیشن آفیسر طارق اللہ خٹک نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل حلیمزئی کی خشک سالی سے سب سے متاثرہ علاقہ ہیڈکوارٹر غلنئی میں پینے کے صاف پانی پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔او ر ایف ڈی اے کی تعاون سے گندہاب ڈیم منصوبے پر کا م تیزی سے جاری ہے جس پر 44.9کروڑکی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جوکہ آئندہ دوسالوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ہیڈکوارٹر غلنئی کے نواحی علاقوں  غلنئی میاگان، سول ہیڈکوارٹر سپتال ، سول کالونی ، مہمندرائفلز کیمپ اور چاندہ کی دس میل فاصلے تک بارہ انچ پائپ لائینیں بچھاکر ان علاقوں کو مستقل طورپر پینے کے صاف پانی فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے تعمیر کی اونچائی 103فٹ تک ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیم میں موسم برسات میں بڑی مقدار میں پانی کا ذخیرہ جمع ہوجائیگا جو چار سالوں تک بغیر بارش کے بھی ان علاقوں کو پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہ گندہاب ڈیم منصوبے کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا۔ واضح رہے کہ ان علاقوں میں طویل خشک سالی کے باعث پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح تک گرگئی ہے اس لئے گندہاب  جیسا بڑا میگا ڈیم بنانے کا فیصلہ ایف ڈی اے نے علاقے کے عوام کی بہتر مفاد میں کیا ہے جبکہ ایجنسی کی دیگر علاقوں میں بھی پینے کے پانی کے قلت پر قابو پانے کیلئے بارانی ڈیمز تعمیر کئیں جائینگے  تاکہ پینے کے پانی کی مسئلے پر قابو پالیا جائے۔




مہمندایجنسی( عزیر خان مہمندسے) مہمندایجنسی میں چوتھا سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ل فیسٹیول 2018کے مقابلے 10فروری سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میںجمعرات کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے (لوگو )کی تقریب رونمائی کرکے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا،جس میں ایڈیشنل پی اے حامدالرحمن، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، تینوں سب ڈویژن کے اے پی ایز طارق اللہ، توصیف خالد،شیر عالم ، قومی مشران ، سیاسی و فلاحی تنظیموں کے کارکنوں ،سکولوں ، کالجزکے طلباء اور علاقے کے کھلاڑیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس فیسٹیول میں سپورٹس ، کلچرل ،ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ افئیرز کی سرگرمیاں شامل ہیں جس کا باقاعدہ آغاز سکولوں ، کالجوں اور مدارس کی ایونٹس سے کیاجائے گاجسں میں حسن قرات، ملی نغمے ، تقاریر، نعت اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے ۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر سپورٹس ایونٹس میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن ، اتھلیٹکس، کبڈی ، رسہ کشی، سائیکل ریس، میراتھن ریس، ثقافتی سرگرمیوں میں علاقائی شعراء کا مشاعرہ، لوک میوزک ، ثقافتی، پی ٹی شو، جمناسٹک اوربہت سے تفریحی پروگرام پیش ہونگے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے کہا کہ مہمندایجنسی ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے عوام امن پسند ہیں جس کابنیادی مقصد دنیا کو یہ پیغام دیناہے کہ اس قبائلی خطے کی عوام امن سے محبت کرتے ہیں اور اپنے علاقوں میں کسی بھی قسم کی بدامنی نہیں چاہتے وہ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں میں حصہ لینے والوں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیوں کی بھرپور مواقع ملیں گے اوران کے ذریعے ان کو آگے ملکی سطح پر بھی نمائندگی کی مواقع مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد انعامات بھی تقسیم کیاجائے گا۔آخر میں ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے میڈیا کو بتایا کہ ایجنسی میں فیسٹیول کے مقابلے دس فروری سے شروع ہوکر 23مارچ تک جاری رہینگے۔ 


مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند سے)مہمند ایجنسی میں پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدداروں کی آٹھ ماہ سے بند تنحواہوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔پشاور باجوڑ روڈ بلاک،سخت حالات میں کام کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔صدر حورشید خان کا موقف۔ایجنسی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پیرا میڈیکل  سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جنہوں نے تیس30منٹ تک پشاور باجوڑ روڈ بند کر دیئے ،مظاہرے سے مہمند ایجنسی میں پیر امیڈیکل سٹاف کے صدر خورشیدخان ،شیر گل نے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر تنقید کی،اور کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ہماریی تنخواہیں بند پڑی ہیں جس میں مہمند ایجنسی چودہ اور فاٹامیں 174اھلکار متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہم نے 2004سے اب تک سخت ترین حالات میں ڈیوٹی سرانجام دی ہے اور سپریم کورٹ نے بھیہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے لیکن محکمہ صحت نے آٹھ ماہ سے تنحواہیں بند رکھی ہیں ۔جس سے ہمیں سخت مالی مشکلات درپیش ہیں،محکمہ صحتکے مطابق پیرامیڈیکل ٹاف کو ADPکے تحت تنحواہیں دی جاتی ہیں،جو اکثر اوقات تنحواہیں لیٹ ملتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ ہوے ،تو احتجاج جاری رکھیں گے۔




(مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند
ملک بھر کی طرح مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش وجذبے سے منایا گیا۔جس میں علاقے کے مشران ،علماء کرام اور
فلاحی تنظیوں اور سیاسی نما ئیدوں نے شرکت کی۔کشمیریوں سے یکجہتی کا ظہار کیا۔ ایجنسی کے داخلی مقام باب مہمند سے ریلی کا اہتمام ہوا
یکہ غونڈ بازار میں مارچ کیا بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے،مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا،کہ اقوام متحدہ اپنی قرردادوں پر عمل
کر کے کشمیریوں پر ظلم بند کرے،ورنہ قبائل ایک بار پھر جہاد کے لیے لشکر بنائینگے۔دوسرا ریلی تحصیل حلیمزئی کے مقام میاں منڈی بازار
میں منعقد ہوا،جس کا اہتمام مہمند ویلفئر ارگنائزیشن کے صدر میرافضل مومند نے کیا تھا ،انہوں نے میاں منڈی بازار میں مارچ کیا بھارت
مظالم کے خلاف نعرے لگائے،کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس کے علاوہ  سرحدی دیہات خویزئی میں آٹا کے مقام پر بھی ریلی
کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں انہوں نے آٹا بازار سے سپورٹس سیڈیم تک ماچ کیا،اور بھارتی حکومت کے خلاف اور کشمیری لوگوں کے حق میں نعرے لگائے،جس سے مقامی مشران نے خطاب بھی کیا ،ور کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کرکے کشمیریوں کو حق خودارادیت
دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کشمیر میں آزادی کا جہاد کیا تھا اور اب بھی ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہیں،ریلی میں مقامی مشران کے علاوہ کثیر تعداد میں سکولوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی،علاقے کے مختلف جگہوں سے یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے اس طرح ریلی اور واک کیے گئے تھے،جس میں مہمند قبائل نے سخت الفاظ میں ہندوستانی مظالم کے خلاف اظہا رکیا اور کہا کہ مسلمانوں پر ظلم قابل قبول نہیں اورکشمیر پاکستان میں شامل ہونے تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔



مہمند اایجنسی ہیڈکوارٹر غلنئی میں چند کے مقام پرپی ٹی ائی کا جلسہ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایم پی اے عاعف احمد زئی اور پی ٹی ائی فاٹا کے قائدین نے بھی شرکت کی۔جلسہ گاہ کے اردگرد انتظامیہ نے بھر پور سیکورٹی کا بندوبست کیا ہوا تھا۔
جلسہ گاہ میں گو ایف سی آر گو، گو نواز گو کے نعرے بھی لگے اور ساتھ ہی مقامی ایم این اے بلال رحمان کی خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی۔جلسے سے مولانا امیر اللہ جندی  ملک نوید احمد،خافظ رحیم شاہ،محمد صادق صافی،ساجد خان مومند ،ڈاکٹر اسرار صافی،ایم پی اے عارف احمد زئی،اور اسد قیصر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے اواز اٹھانا والا واحد لیڈر عمران خان ہے۔اور صوبائی اسمبلی سے ہم نے تین قراردادیں
پاس کیں ہیں ۔کہ فاٹا کو مکمل طور پر صوبی خیبر پختونخوا میں ضم کیا جاے۔اس کے بغیر بہترین حل کوئی  بھی نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف تمہیں اس لیے نکالا گیا کہ تم قومی چور ہو،ملک کا سرمایہ گزشتہ تیس سالوں سے لوٹا ہے کوئی بھی کام پاکستانی عوام کے لیے نہیں کیا صرف اپنے بچوں کو کروڑوں کا مالک بنایا ہے۔مقررین نے کہا کہ فاٹا میں ن لیگ کا ایک بڑا منصوبہ آج تک نہیں کیا،نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں فاٹا کو نظرانداز کیا گیا ہیوفاقی حکومت فاٹاکی تعمیرو ترقی میں محلص نہیں ہے
پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کے دوران کہا گیا کہ مقامی لوگوں کو معاشی طورپر بہتر بنانے کے لیے پاک افعان شاہراہ گرسل کو تجارت کے لیے
کھول دیا جائے اور مہمند ایجنسی کے عوام پر گزشتہ دس ماہ سے جاری ظلم بند کرکے موبائل نیٹ ورک فی الفور بحال کیا جائے تاکہ علاقہ کے عوام کو اپنے عزیزوں و اقارب سے رابطوں میں آسانی ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینے کے پانی ،تعلیم ،و صحت اور بجلی جیسے بنیادی مشکلات
حل کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ماربل انڈسٹری زون بنایا جائے،بارانی سمال ڈیمز تعمیر  کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے راستہ میں دیکھا کہ مقامی ایم این اے نے تعمیر وترقی کے کام نہیں کیے۔مقررین نے نقیب اللہ محسود کی قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لاکر
انصاف فراہم کیا جائے۔ جلسے میں نو  ھزار سے ذیادہ لوگوں نے شرکت کی


مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند سے)  مہمند ایجنسی معروف اولسی شاعر خاجی جمال سنگر کے نام پر ادبی تنظیم کا قیام۔اس سلسلے میں میاں منڈی مہمند ایجنسی میں مہمند شعراء کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں سے شعراء کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت مہمند ادبی غنچہ کے صدر غلا م حسین محب نے کی۔جبکہ حیران مومند اور امان خان خویزے اس موقع پر مہمانان حصوصی تھے۔اجلاس میں خاجی جمال سنگر ادبی ٹولنہ کے نام ایک ادبی تنظیم کی تشکیل دی گئی۔جس کے صدر نامدار مخلص اور جنرل سکرٹری حمید ملنگ منتخب کیے گئے۔جبکہ خاجی ایسر خان سرپرست مقرر کیے گئے۔اجلاس میں شعراء نے کلام پیش کیے اور جمال سنگر ادبی ٹولنہ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔اجلاس کے اخر میں مشاعرہ بھی ہوا ،جس میں وصال مومند،زیاد بیمار ،خیال مومند،امان خویزے ، محتاج ساحل ،غند ل خان غندل ،شیررحمان شیر دل وغیرہ نے شرکت کی۔


مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند سے) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کا مہمند ایجنسی کا دورہ اور بینک برانچ کا افتتاح
مہمند ایجنسی ۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر نے پہلی بار مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ۔اور ایجنسی ہیڈکوارٹر غلنئی  میں نیشنل بینک آف پاکستان برانچ کا افتتاح کیا۔دورے کے موقعے پر نیشنل بینک کے صدر نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بینک پر توجہ دیں۔اور ملک میں اسلامی بینکوں کو عام کریں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی سمیت فاٹا میں نیشنل بینک کے کئی برانچزہیںجو فاٹا کے لوگوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔دہشت گردی کی اس لہر نے فاٹا کی معشیت کو بُری طرح متاثر کیا جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی بہت بڑا اثر ہوا ہے۔کاروبار کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے نیشنل بینک ان کوبلا سود قرضے دیں گے۔جس سے ایجنسی کے کاروبار تھوڑی بہت بہتر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں میں ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن روزگارکے مواقع نہیں ایجنسی کے نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ٹیکسی ،موٹر بائیک،اور چنگ چی جیسے مختلف سکیمیں فراہم کریں گے  جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔  انھوں نے بے روزگار تعلیم یافتہ کے لیے دس چنگ چی فراہم کر نے کا اعلان  بھی کیا۔  تقریب کے آخر میں انہوں نے مہمند قوم کا شکریہ ادا کیا۔کہ قومی مشران نے ہمارا حوصلہ افزائی کی،اور ہمیں عزت دی۔جس پر میں اُنکے شکر گزار ہوں۔




مہمند ایجنسی(  عزیر خان مہمند سے) مرکزی مومند پر یس کلب کی جانب سے خویزئی بائیزئی سب ڈویژن میں عوام کو درپیش مسائل پر مبنی ایک فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں اہالیان علاقہ اور سیاسی وفلاحی تنظیموں کے کارکنوں نے کھل کر اپنے مسائل کو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے بیان کیں ۔ اس موقع پر خویزئی آٹا بازار میں منعقدہ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماء فضل خالق ،راز محمد، ملک رئیس، ملک مہراب دین،ٹیچر امجد، ملک عبدالمالک اور دیگر نے کہا کہ خویزئی بائیزئی ایک پسماند ہ علاقہ ہے اور یہاں کے عوام کو گوناگوں مسائل درپیش ہیں جس کو حل کرنا ،حکام بالا اور مقامی انتظامیہ کی نوٹس میں لانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب علاقے میں امن وامان کی حالا ت خراب تھی تو یہاں کے عوام نے سب سے بڑھ کر ہر قسم قربانیاں دی ہے اور علاقے میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے مگر بدقسمتی سے علاقے میں امن کی فضاء بہتر ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کودرپیش بنیادی مسائل حل نہ ہوسکیں جس کے باعث علاقے کے عوام کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے جس میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سرفہرست ہے کیونکہ علاقے میں مراکز صحت موجود ہیں لیکن اس میں علاقے کے مریضوںکیلئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مراکز صحت میں عملہ کی ڈیوٹیاں نہ ہونے کی برابرہے اور اکثر بی ایچ یوز اور ہیلتھ سنٹروں میں تعینات عملہ صرف اپنی تنخواہیں گھروں میں بیٹھ ک وصول کررہے ہیں جن میں غیرمقامی افراد تعینات ہیں جن کا تعلق صوبے کے دیگر اضلاع سے ہیں جبکہ مقامی افراد کی بھرتی نہ ہونے کی برابر ہے یہ لوگ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہوئیں ہیں جبکہ مقامی تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار مارے پھر رہے ہیں اس ضمن میں اہالیان علاقے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ صحت اورتعلیم میں مقامی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پربھرتی کریں۔ اس طرح منعقدہ فورم میں علاقے کے عوام نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب رات کے اوقات میں خاص کر خواتین کو جب ڈیلیوری کا مسئلہ پیش آتاہے تو یہاں کے ہسپتالوں میں کوئی بھی خاتون عملہ نہیں ہوتا لیکن جب رات کو ہم اپنے مریضوں کو دوسرے علاقو ں کولے جاتے ہیں تو رات کی تاریکی میں سیکورٹی ہمیں آگے جانے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ علاقے کے ہسپتالوں میں ایم بی بی ایس میل اور فی میل ڈاکٹروں کو تعینات کیاجائے تاکہ علاقے کے عوام کا مسئلہ حل ہوسکیں۔اسی طرح فورم میں شرکاء نے بتایا کہ تعلیم بھی یہاں کے عوام کا سب سے بنیادی مسئلہ ہے اور دو تحصیلوں خویزئی بائیزئی سب ڈویژن کی لاکھوں آبادی کیلئے ہائی سکول موجود نہیں ہیں جس کے بعد اکثر آٹھویں جماعت کے بعد طلباء اور طالبات تعلیم کو خیرباد کہہ دیتے ہیں۔کیونکہ اکثر طلباء کے والدین غریب ہوتے ہیں ان کی مالی استطاعت اتنی نہیں ہوتی کہ وہ اپنے بچوں پرآگے مزید تعلیم حاصل کرسکیں۔اس ضمن میں اہالیان علاقہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سب ڈویژن خویزئی بائیزئی میں کثیر تعداد میں ہائی سکولوں کی منظوری دیں تاکہ علاقے کے طلباء اپنے گھروں میں تعلیم حا صل کریں۔


( مہمند ایجنسی :(عزیر خان مہمند
میں پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے طلباء میںمفت ڈومیسائل فارمز تقیسم کیے گئے۔اس سلسلے میں خصوصی تقریب جرگہ ہال غلنئی میں منعقد ہوئی۔جس میں 22 بوائز سکول جبکہ 11گرلز ہائی سکولزشامل تھے۔مفت تعلیم ڈومیسائل بنانے سے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا۔جبکہ اس کے  بعد نجی سکولوں کے طلباء میں بھی فارمز تقسیم کیے جائیں گے۔جس میں فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری مقرر کیاگیا ہے۔پولیٹیکل محمود اسلم وزیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ اس سلسلے میں دو مختلف مقامات پر تقریب منقعد ہوئی۔ جس میں سکولز کے ہیڈماسٹروں کو ڈومیسائل فارمز حوالہ کیی گئے۔غلنئی ہائرسیکنڈری سکول میں تقریب کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں ایجنسی کے تمام سکولوں کو فارمز فراہم کرنا پہلی بار ہوا ہے۔جس میں انتظامیہ کے آفیسر اور ایجوکیشن کے  اہلکاروں کے خدمات حاصل تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ اب تک 33سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو فارمز دیے گئے ہیں۔جن کو 19فروری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔جب کہ اس کے بعد ایجنسی کے تمام نجی سکولوں کے طلباء کو بھی فارمز دیی جائیں گے۔جس سے ایک طرف طریقہ کار بھی شفاف ہوگا اور دوسری طرف غیر قانونی ڈومیسائل کا خاتمہ ہوگا۔اور طلباء روزانہ کی بنیاد پر دفاتر کے چکر لگانے کی اذیت سے بچ جائیں گے۔دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو گھر میں باآسانی دومیسائل مل جائیں گے۔اس سے پہلے غلنئی جرگہ ہال میں بھی اس سلسلے میں ایک تقریب منقعد ہوئی تھی۔جس میں ایڈیشنل پی اے حامد الرحمن اور تین سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹس ،تحصیلداروں،سکولوں کے ہیڈماسٹرز، مقامی مشران کے علاوہ عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔جن میں سکولز کے ہیڈماسٹروں کو ڈومیسائل فارمز دیئے گئے۔



مہمندایجنسی(عزیرخان مہمند سے) عوامی تنازعات حل کرنے کیلئے اپر مہمند کے تمام اقوام سے مشاورتی عمل جاری ہے ، دیوانی مقدمات کو تین ماہ کے اندر اندر حل کیاجائے گا، سابقہ ادوار کے زیرالتواء مقدمات کے کیسز کو ایک ماہ کے اندر حل کرنے کیلئے جرگہ ممبران کو نوٹس دیدیا ہے ، علاقے میں بجلی کی تمام لائنوں پر یکساں بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں تعینات ہونے والے اپر مہمند سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ طارق اللہ خان نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد اپر مہمند سب ڈویژن کے تمام اقوام کی مشران سے ابتدائی طورپر مشاورتی عمل جاری ہے اور اس کے بعد ایجنسی کی عوام کو درپیش سرفہرست مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مابین دیوانی مقدمات پرمشتمل تنازعات کو تین مہینوں کے اند راندر حل کیاجائیگا اور اس ضمن میں انصاف سے ہٹ کر کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی تاکہ عوامی تنازعات کو میرٹ کی بنیادوں پر مستقل طورپر حل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کے زیرالتواء کیسز کو بھی ایک مہینے کے اندر حل کرنے کیلئے جرگہ ممبران کو نوٹس دیدیا ہے ان مقدمات میں جائیداد اور ماربل پہاڑیوں کے تنازعات شامل ہیں اور یہاں کے عوام کی اس قسم کے مسائل زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے تمام علاقوں کی بجلی لائنوں پر یکساں بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ہوگی اور تمام علاقوں کو منصفانہ طورپر بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔


مہمند ایجنسی  (عزیر خان مہمند سے)تحصیل  صافی میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے  پر پانچ میڈیکل سٹور بند
اے پی اے غلنئی کا ادویات فروش اور قصائیوں کو تین دن کی مہلت ،غیر معیاری ادویات فروخت کرنا اور غیر تربیت یافتہ افراد کو پریکٹس کرنا ،قابل قبول نہیں کھلے عام گوشت فروخت کرنا اور باہر سے تیار گوشت لانا خلاف قانون  ہے۔صفائی پر کسی کیساتھ نرمی نہ ہوگی۔تحصیل صافی میں پانچ میڈیکل سٹور خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔اے پی اے غلنئی طارق اللہ نے گزشتہ روز غلنئی ،چاندہ بازار،اور میاں منڈی بازار کا دورہ کیا۔مہمند ایجنسی میں قصائیوں کی عدم صفائی پر اور غیر معیاری ادویات کی فروخت اور غیر تربیت یافتہ افراد کے خلاف انتظامیہ کو با ربار  شکا یات مل رہی تھیں۔اے پی اے غلنئی طارق اللہ نے گزشتہ روز میاں منڈی بازار،چاندہ بازار،اور ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار کا معائنہ کیا۔اور تحصیلداروںکو ہدایت کی کہ عوام کے زندگیوں سے کھیلنے والوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔اے پی اے غلنئی نے تحصیل حلیمزئی کے مختلف علا قوں میں میڈیسن کے دوکانداروں اور پریکٹیشنرز کو اپنے دفتر میں بلایا،اور ساتھ ہی قصائیوں کو بھی دفتر طلب کرکے تین دن کی مہلت  دے کر سخت ہدایات جاری کیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحصیل صافی میں تحصیلدار خالد خان نے کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری  ادویات فروخت کرنے اور میٹرک سے کم تعلیم رکھنے والے پریکٹس کرنے والے پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔میڈیسن دکانداروں ،قصائیوں اور پریکٹس کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ صفائی کر ہر حالت میں یقینی بنایا جائے۔تاکہ غریب عوام پر بیماریاں فروخت نہ کی جاسکے۔اے پی اے طارق اللہ نے کہا کہ غیر معیاری اور ناٹ فارسیل ادویات فروخت نہیں ہونے دیں گے۔اور نہ بغیر تربیت افراد کو عوام کے زندگیوں سے کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قصائیوں کو ہدایت جاری کی گیئں۔کہ کھلے عام گوشت فروخت نہیں کیا جائے گا۔شیشہ اور جالی وغیرہ لگاکر گوشت کو گرد و غبار سے اور مکھیاں وغیرہ سے بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بازاروں کو باہر سے تیار گوشت نہیں لانے دیں گے۔تین دن بعد کسی کیساتھ رعایت نہ ہوگی۔بھر پور کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہر حال میں ریلیف  فراہم کرنا ہے۔




مہمندایجنسی (عزیر خان مہمند سے) مہمندایجنسی کی سیاسی جماعتوں نے فاٹا تک اعلیٰ عدالتوں کے قیام کی توسیع خیرمقدم کیا ، اصلاحاتی ایجنڈے کے عملی نفاذ میں بہت کچھ کرنا باقی ہے ، فاٹا میں اعلیٰ عدالتوں کے قیام سے قبائلی عوام کو سستا انصاف مہیا ہوجائے گا، ایف سی آر فاٹا کے عوام کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،قبائلی علاقوں کے عوام صدیوں سے اپنی جائز انسانی حقو ق سے محروم چلے آرہے ہیں، فاٹا میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے تعمیر نو کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اے این پی مہمندایجنسی کے صدر نثار خان، جے یوآئی ف کے امیر مولانا محمد عارف حقانی، رہنما ء جے یو آئی مولانا سمیع اللہ ، پی پی پی کے رہنما ارشد خان، امتیاز، مسلم لیگ ن کے حاجی بہرام خان، مسلم لیگ ق کے ملک عظمت خان، مہمند ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر میر افضل مومند اور دیگر نے ہفتے کے روز مرکزی مومند پریس کلب کے خصوصی پروگرام ، ایشو یہ ہے، کے موضوع پر بحث ومباحثے کے  دوران کیا ۔اس موقع پر اے این پی کے صدر نثار مومند نے کہا کہ  فاٹا تک ملک کے اعلیٰ عدالتوں کے قیام کی توسیع کا اعلان خوش آئند اقدام ہے تاہم اصلاحاتی ایجنڈے کے عملی نفاذ میں اب بھی کچھ وقت لگے گا وفاقی حکومت نے فاٹا میں 70سالوں سے قبائلی عوام پر مسلط نظام ایف سی آر میں بنیادی تبدیلی کرکے اصلاحات کی جانب اہم اقدام اٹھا یا ہے تاہم یہ اعلانات کا فی نہیں ہے ۔ فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں مکمل انضما م ، صوبائی اسمبلی میں فاٹا کیلئے الگ نشستوں کا قیام، بلدیاتی انتخابات کرانا اور دیگر بہت سے مسائل کو جلد حل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب کسی بے گناہ قبائلی کا گھر مسمار نہیں کیاجائیگا اورنہ ہی کسی بھی گناہ شخص اجتماعی ذمہ داری کے تحت گرفتا ر کیا جائیگا اب فاٹا میں عدالتوں کے قیام سے کسی بھی قبائلی کے ساتھ کوئی ظلم اور ناانصافی نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر جے یوآئی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی نے کہا کہ فاٹا اعلیٰ عدالتوں کے قیام کا اعلان خوش آئند امر ہے لیکن آرٹیکل 247اور ایف سی آر اب بھی فاٹا میں بحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا میں اعلیٰ عدالتوں کے قیام کی حمایت کرتے ہے مگر اس میں اب بھی بہت ابہام پایاجاتاہے ۔ اس کے بارے میں ہم کسی سے کوئی اختلاف نہیں رکھتے جے یوآئی کا موقف واضح ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے جامع پیکج کی ضرورت ہے اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے تین فیصد کوٹے کو پانچ فیصد تک بڑھایاجائے ۔ فاٹا میں تعلیم ، صحت ، مواصلات اور دیگر شبعوں کی بحالی اور فعالیت انتہائی ضروری ہے کیونکہ قبائلی عوام حالیہ دہشت گردی کی جنگ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اب بھی ستر فیصد قبائل ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پزیر ہے جن کو وہاں سے لاکر اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قبائل کو چھیڑنا مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ بری طرح متاثرہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کسی بھی قسم کی اصلاحات سے قبل قبائلی عوام سے مشاورت ضروری ہے کہ وہ کس قسم کا نظام چاہتے ہے ان تمام مسائل کی حل کیلئے الگ صوبے کا قیام فاٹا کے عوام کی مفاد میں بہتر ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی بہر ام خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ سیاسی جماعتوں کی بے جامداخلت ہے بعض سیاسی جماعتوں نے فاٹا اصلاحات کے ایشو پر ہنگامہ کرکے معاملے کو سیاسی طورپر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اصلاحاتی عمل کی عملی نفاذ میں تاحیر ہوئی ۔

مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند سے)مہمند ایجنسی تحصیل حلیم زئی کے علاقہ خواجہ وس کور میاں منڈی میں نامعلوم وجوہات بنا پر ایک نوجوان نے خودکشی کی۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیم زئی کے علاقہ خواجہ وس کورایک نوجوان جان نیازولد سید محمد نے اپنے اپ کو پنکھے سے لٹکایا۔خود کشی کی وجہ گھریلوی چپقلش بتائی جاتی ہے



مہمندایجنسی ( عزیر خان) پی اے مہمند محمود اسلم وزیر کا میاں منڈی بازار کا اچانک دورہ ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معلوم کیں اور گرانفروشوں دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سوموار کے روز پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے ایجنسی کی سب سے بڑی تجارتی مرکز میاں منڈی بازار کا اچانک دورہ کیا اور بازارمیں دکانداروں سبزیوں ، پھلوں اور اشیاء خور دونوش کی قیمتیں معلوم کیں ۔ اس موقع پر پی اے مہمند نے کہا کہ ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر ٹیکسز کے خاتمے کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں نمایاں کمی ہونا چاہیئے تاکہ عوام سستی اشیاء خرید نے سے مستفید ہو سکیں ، انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی تمام فاٹا میں واحد علاقہ ہے جہاں پر مقامی انتظامیہ نے عوام کی فلاح وبہبود کی خاطر ایجنسی کی چیک پوسٹوں پر ٹیکسز کا خاتمہ کیا ہے تاکہ غریب عوام سے مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر دکانداروں نے مقررہ نرخنامے سے زیادہ قیمتیں وصول کیں توان کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور ان کو جرمانہ بھی کیا جائیگا۔





مہمند ایجنسی  کے ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ حال میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام  سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا ۔ اور اس میں دینی مدارس اور سرکاری سکولوں کے طلباء کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا  جس میں دینی مدارس , اور سرکاری سکولوں کے  طلبا اور  علمائے کرام کے علاوہ سرکار اعلیٰ افیسرز اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
صدارت عالم دین  مولانا طاہراللہ نے کی۔ اور اس موقع پر ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حمید الرحمان، تحصیلدار شاہ وزیر اور تحصیلدار شکیل الرحمان بھی موجود تھے۔طلبا کے درمیان  اردو اور پشتو زبانوں میں  نعت خوانی کا مقابلہ ہو ا جس میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈ اور نقد انعامات بھی دئے گئے۔ مقررین نے کہا کہ سیرت النبی کانفرنس کا مقصد پغمبر اسلام کے احکامات پر عمل کرنا ہے اور تمام مسلمانوں کو اسلام کی سر بلندی کیلئے مشترکہ جد جہد کرنا ہے۔
 اس موقع پر علمائے کرام اور مقررین نے حکومت اور سپورٹس اینڈ کلچر کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ دینی مدارس کیلئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے ان دینی مدارس اور سرکاری سکولوں کے طلبا ء کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا تھا اور اج  ان کا اخیری راونڈ تھا اور ہم ان دینی مدارس کے طلباء کے درمیان بہت جلد ایک سپورٹس گالہ بھی کرینگے  کیونکہ دینی مدارس کے طلبا ء میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انکو توجہ کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے دوران سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔  کانفرنس میں عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔


مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ایک اہلکار شہید ایک زخمی۔
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقے چمرکنڈ میں بارودی سرنگ کا
دھماکا ایک اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ،واقعہ آج صبح سویرے سکیورٹی اہلکار معمول کے
مطابق سکیورٹی گشت کررہے تھے۔کہ راستے میں پہلے سے نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گئے۔جس
کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار نشانہ بنے۔دو اہلکاروں میں ایک شہید اور دو سرا شدید
زخمی ہوا۔جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن
شروع کردیا۔اور کئی مشتبہ افراد گرفتار کرکے پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا۔واقعے کے بعدعلاقے میں
ایک بار پھرخوف وہراس پھیل گیا۔