مہمندایجنسی(عزیر خان مہمند سے)  مہمندایجنسی میں کئی روز سے ٹیلی فون لائنیں اور انٹرنیٹ سروس خراب ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، ایجنسی میں پہلے ہی سے موبائل فون سروس بھی بند ہے ،کوئی پرسان حال نہیں ، علاقے کے عوام کا اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایجنسی کی اکثر ٹیلیفون لائنیں اور انٹرنیٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند پڑے ہیں جبکہ ایجنسی میں پہلے ہی سے موبائل فون سروس بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایجنسی کے عوام کو رابطہ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل مہمند ایجنسی کا عملہ شبقدر میں بیٹھ کر وہاں سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور وہ ایجنسی میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے میں ناکام ہیں کیونکہ ایجنسی میں خراب ٹیلیفون لائنوں کی درستگی کیلئے عملے کی اہلکار موجود نہیں ہیں اور صارفین کی شکایات کے باجود پی ٹی سی ایل کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتااور وہ رشوت کے بغیر کسی کیلئے کوئی کام بھی نہیں کرتا۔ اس طرح ایجنسی میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونیکی وجہ مقامی میڈیا کے نمائندوں کو بھی اپنے اداروں کو خبریں ارسال کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔ اس سلسلے میں ایجنسی کی عوامی حلقوں اور صحافیوں نے دھمکی دی کہ اگر ایجنسی میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کا رابطہ درست نہ کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours