Articles by "Sher Ullah Mohmand"
Showing posts with label Sher Ullah Mohmand. Show all posts

ضلع مہمند(شیرواللہ مہمند سے) سابق امیدوار ملک اصغرخان کی خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان، اے این پی ضلع مہمند کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے عوام قافلوں کی شکل میں ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں ، تمام تحصیلوں میں عوامی برتری حاصل ہے ، 25جولائی کی سورج اے این پی کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع مہمند اے این پی کے صدر ونامزد امیدوار نثار مومندنے پارٹی کی دیگر اہم عہدیداروں اور کارکنوں سمیت سابق امیدوار ملک اصغر خان کی شمولیت کے موقع پر سوموار کے روز مومند پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی ضلع مہمند کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طورپر ابھر کرسامنے آئی ہے اور گزشتہ بارہ سالوں سے علاقے میں عوام کی بے لوث خدمت کرکے اسی محنت کی بدولت عوام ہمارے پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں جوکہ عوام کی اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں سابقہ عوامی نمائندوں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی قابل ذکر ترقیاتی منصوبے نہیں کیں جس کی وجہ سے آج علاقے کے لوگوں کو گوناگوں مسائل کاسامنا ہے اے این پی اقتدار میں آکر علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کا ایک جامع منشور ہے جس میں تمام پختونوں کی بھلائی ہے کیونکہ اس وقت پشتونوں کی اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے اسلئے پشتون اپنی بقاء کیلئے اے این پی کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے42میں دھاندلی کیلئے منصوبہ بندی ہورہی ہے جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں اگر دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرینگے اور اس سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے خواتین کی شرح ووٹ کم پڑنے کا خدشہ ہے کیونکہ علاقے میں خواتین کی پولنگ اسٹیشن دور قائم کرکے وہ وہاں پر اپنی ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں جاسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور 25جولائی کی سور ج اے این پی کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگی۔ اس موقع پر حلقہ این اے 42کے سابق امیدوار ملک اصغرخان نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت شمولیت کا اعلان کردیا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔



مہمندایجنسی 
( شیرواللہ مہمند سے)
         ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں محکمہ تعلیم اور فلاحی تنظیم ویمن ایمپاورمنٹ رگنائزیشن کے زیراہتمام سکول داخلہ مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند واصف سعید ، ایڈیشنل پی اے عرفان اللہ وزیر، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ ، ڈبلیو ای او کی خاتون رکن کلثوم عثمان، محکمہ تعلیم کے حکام ،سیاسی وفلاحی تنطیموں کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند واصف سعید نے کہاکہ ا یجنسی میں
ا ساتذہ اور طلباء کی مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی فاٹا سیکرٹریٹ اوروفاقی حکومت سے متعلق جو بھی مسئلہ ہو ں وہ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ ان کی نوٹس میں لاکر اس کو ہرممکن حل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ اساتذہ اور طلباء کو تعلیم کے حوالے سے کوئی شکایت نہ ہوں ۔ انہوں نے ایجنسی کے عوام پر زور دیا کہ وہ سکول داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور پڑھا لکھا معاشرہ وجود میں آسکیں۔دریں اثناء ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ وزیر نے کہا کہ 2017ء میں ایجنسی میں بیس ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں داخل کرایا گیا تھا اور رواں سال اس میں مزید اضافہ کیا جارہاہے اور سکولوں کے اساتذہ گھر گھر جاکر داخلہ مہم بھی چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم فاٹا کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی سکولوں کے بیس اساتذہ کو بھی مستقل کردیئے گئے ہیں ایجنسی کی سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے خالی آسامیوں کو پر کردیئے گئے ہیں تاکہ طلباء کی پڑھائی کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوسکیں جبکہ سکولوں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر سکولوں کو بروقت کتب بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس طرح ای ڈبلیو او کی خاتون رکن کلثوم عثمان نے کہا کہ تحصیل پڑانگ غار میں گیارہ سکولز ان کی پراجیکٹ کی تعاون سے چل رہی ہے اور عنقریب ایجنسی کی دورافتادہ علاقوں میں بھی ان کی پراجیکٹ کی جانب سے مزید سکولز قائم کئے جارہے ہیں ۔ آخر میں پی اے مہمند نے سکولوں کے طلباء میں بیگز بھی تقسیم کئے گئے ۔ اور بعدا زاں مشترکہ طورپر داخلہ مہم آگاہی کی حوالے سے غلنئی میں ایک واک بھی کیا گیا۔ 
مہمندایجنسی(شیرواللہ مہمند سے) مہمندایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ مامد گٹ میں نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر کام کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ، باجوڑ ٹو پشاور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مہمندایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ مامدگٹ میں علاقے کے عوام نے نحقی ٹو مامدگٹ شاہراہ پر کام کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیااور باجوڑ ٹو پشاور روڈ کو کچھ دیر کیلئے ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء فردوس خان، جہانزیب اور دیگر نے کہا کہ نحقی ٹومامدگٹ روڈ پر کئی مہینوں سے تعمیراتی کام بندکردیا گیا ہے اور علاقے میں کچے روڈ پر جگہ جگہ گڑھے اور کڈھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اورمنٹوں کی سفر گھنٹوں میں طے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سے اٹھنے والی گردوغبار سے لوگ سینے ،آنکھوں اور دیگر متعدی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر فنڈز کی بندش کی وجہ سے تاحال کام رکا ہواہے جس سے عوام میں سخت تشویش اور مایوسی پائی جاتی ہے اسلئے وفاقی حکومت روڈ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے جلد ازجلد ترقیاتی بجٹ فراہم کریں تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکیں ۔ اس سلسلے میں مظاہرین نے وفاقی حکومت ، پولیٹیکل انتظامیہ اور گورنرخیبرپختونخواہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ اگر نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر تعمیراتی کام شروع نہ کیاگیا تو اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ 
مہمند ایجنسی (شیر واللہ مہمند سے)

فاٹا میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری رکھا جائے۔فاٹا کے عوام شدیدمالی بحران اور پسماندگی کا شکار ہیں ترقیاتی کاموں کی بندش سے قبائل مزیدمشکلات سے دوچارہونگے۔مہمندکنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس 
مہمند ایجنسی کے ٹھیکہ داروں کی یونین کے صدرحاجی لعل بادشاہ، دیگرعہدیداروں حاجی خان محمد،حاجی رحیم دادخان،شیبرخان نے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو اعلان کیا ہے کہ الیکشن 2018 ، تک تمام ترقیاتی کام بند ہونگے یہ اعلان قبائلی عوام کے لیے ایک نقصان دہ ثابت ہوگا کیونکہ قبائل پہلے دو عشروں سے دہشت گردی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار ہیں وہ اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے کہ فاٹا میں جاری ترقیاتی کام بند ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ترقیاتی کا غیر سیاسی بنیادوں پر کیے جاتے ہیں لہٰذا یہاں ADPمیں نئے کام ہوں یا جاری پرانے کام ہوں ان تمام کو جاری رکھا جائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فاٹا کی حد تک ترقیاتی کاموں پر سے پابندی اٹھائے۔انہوں نے کہا فاٹا میں پہلے سے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انڈسٹرئیل زون بھی موجود نہیں ،کام کی بندش سے حالات مزید پستی کا شکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کام کی بندش سے غریب مزدورکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے۔انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ الیکشن میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور ہوسکتا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعدمزید وقت لگے۔ انہوں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور الیکشن کمیش آف پاکستان کے چیئرمین سے پرزور مطالبہ کیا کہ فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں ترجیح دی جائے اوریہاں ترقیاتی کاموں پر سے پابندی اٹھائی جائے۔۔ 










مہمندایجنسی ( شیرواللہ مہمند سے ) پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کی ہدایت پر تحصیلد ار حلیمزئی کی ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں ہوٹلوں میں ناقص صفائی، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ، میڈیکل سٹوروں میں قائم لیبارٹریاں بند، غلط پارکنگ کرنے پر متعدد گاڑی مالکان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند واصف سعید کی خصوصی ہدایت پر منگل کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں تحصیلدار حلیمزئی شکیل برکی نے ہوٹلوں اور میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپہ ماراگیا ۔ اس موقع پر بازار میں متعدد ہوٹلوں کے مالکان کی صفائی کی ناقص انتظامات پر سرزنش کی اور انہیں صفائی کی ہدایت کی گئی ۔ جبکہ بازار میں میڈیکل سٹوروں میں ادویات کو بھی چیک کرلیا گیا اور غیر معیاری نتائج دینے والے لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان آمین،اور مدثر کو گرفتار کرکے غلنئی حوالات میں بند کردیا گیا ۔ اس طرح کارروائی کے دوران بازار میں غلط پارکنگ کرنے پر تین فلائنگ کوچوں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مہمندایجنسی کے نئے پولیٹیکل ایجنٹ نے تمام سب ڈویژنوں کے اے پی ایز کو ایک سرکلر جاری کردیاہے جس میں ایجنسی کی تمام بازاروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ہوٹلوں کے مالکان اور ایجنسی میں ٹیکسوں کی خاتمے کے بعد عوام کو ریلیف نہ دینے پر دوکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس پر مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی کی بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔


مہمندایجنسی ( شیرواللہ مہمند سے) ہیڈکوارٹرغلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مرکزی مومند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اگرتنخواہیں جلد ریلیز نہ کی گئی توآئندہ کیلئے پورے ایجنسی میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کرینگے ، محکمہ صحت کا کرپٹ عملہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں سے کٹوتیا ں کی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کو مستقل کردیا گیا لیکن فاٹا میں محکمہ صحت نے تاحال لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کیا گیا ، اس سلسلے میں منگل کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایجنسی میں تعینات سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مومند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ اس موقع پر لیڈیز ہیلتھ سپروائزر شازیہ ، نورین ، ہدایت بی بی اور دیگر ورکرز نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایجنسی میں پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں یہی وجہ ہے مہمند ایجنسی سے پولیو کا مرض ختم ہوگیا ہے لیکن اس کے باجود ان کو محکمہ صحت کی جانب سے تنخواہیں بروقت نہیں ملتی جس کیلئے وہ دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اور ان کے بال بچے گھروں میں فاقوں پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یکم جولائی 2012ء کو پورے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کے احکامات جاری کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت فاٹا نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کیا گیا جوکہ فاٹا جیسے پر خطرعلاقوں میں پولیو مہمات میں حصہ لینے والی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ڈیوٹیا ں مستقل بنیادوں پر سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی تنخواہیں نہیں مل رہی ہے جب ہم اپنی شکایا ت کیلئے محکمہ صحت اور ایجنسی کی مقامی حکام سے رابطہ کرتے ہے تو وہ ٹال مٹول سے کام لیکر ہمیں محض جھوٹے وعدو ں پر ٹرخارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کئی مہینے گزرنے کے بعد ہماری تنخواہیں آتی ہے تو اس میں محکمہ صحت مہمند ایجنسی کا کرپٹ عملہ کٹوتیاں کرکے اپنی جیبو ں میں ڈالتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو جلداز جلد تسلیم نہ کئے گے تو آئندہ کیلئے پورے ایجنسی میں پولیو مہمات سے بائیکاٹ کرینگے ۔
















   (شیرواللہ مہمند سے) مہمندایجنسی میاں منڈی بازار میں مہمندویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام منشیات فروشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں ، حکومت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں ، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز مہمندایجنسی کے مصروف بازار میاں منڈی بازار میں فلاحی تنظیم مہمند ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمندویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر میرافضل مہمند، مولانا عبدالحق سنگر ، جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید، پی پی پی کے گل زمین او ر دیگر نے کہا کہ علاقے میں عوام کو بڑھتے ہوئے منشیات پر سخت تشویش ہے کیونکہ منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں جس سے وہ بے راہ روی کا شکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے بعض مقاما ت پر ہیروئن ، آئس ، چرس اوردیگر منشیات کی فروخت ہورہی ہے اس کے دھندے میں خاص گروہ ملوث ہیں جوکہ علاقے کے نوجوان نسل گمراہ کررہے ہیں لہٰذا اس کا تدارک ناگزیر ہے ۔کیونکہ منشیات کے فروخت کی وجہ سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں بھی اضافہ ہوچکاہے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس علاقے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر مقررین نے مقامی پولیٹیکل انتظامیہ اور دوسرے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے تاکہ منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی ہوجائے۔ 

مہمندایجنسی ( شیرواللہ مہمند سے) مہمندایجنسی ہیڈکوارٹرغلنئی میں اساتذہ تنظمیوں کی سروس ایکٹ 2018ء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اساتذہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹائم اسکیل کے اجراء کو مسترد کردیا ، سروس سٹرکچر کے خاتمے کی فیصلے سے اساتذہ کو مایوسی ہوئی ہے ، صوبائی حکومت نے اساتذہ کو ٹائم سکیل کے نام پر ٹرخاکر آگے ترقی کی دروازے بندکردیئے ہے ،اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے ۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں محکمہ تعلیم کی دفترسے اساتذہ تنظیموں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی ، اصلی شیر اوردیگر اساتذہ نے علامتی طورپر بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹائم اسکیل کے نام پر اساتذہ کو دھوکہ دیا اور ان کو مایوس کردیا ہے کیونکہ ٹائم اسکیل کی اجراء سے اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ملا بلکہ الٹا اس سے ان کا نقصان ہواہے جبکہ اساتذہ کا دیرینہ مطالبے سروس سٹرکچر کے خاتمے سے اساتذہ کو سخت مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم اسکیل میں کسی بھی کیڈر میں ترقی کیلئے آٹھ سال کی دورانیہ کی شرط رکھا گیا ہے جوکہ اساتذہ کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے لہٰذا ہم صوبائی حکومت کی جانب سے ٹائم اسکیل کے اجراء کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس پر پورے صوبے کے اساتذہ کی شدید تحفظات ہیں ۔اگر استاد کو ٹائم سکیل دے دیا جائے اور سٹرکچر واپس لے لیا جائے تو اس سے نہ صرف تعلیم یافتہ اسا تذہ آگے ترقی سے محروم ہوجائے گا بلکہ وہ ساری زندگی ایک ہی سکول میں گزارے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غیروں کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے وہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے کیونکہ آگے بھرتیاں صرف کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی جس سے محکمہ تعلیم بالکل ہی تباہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جھوٹ اور دوغلے پن کا شکار ہے ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا گیا تھا اب وہ اس سے انکار کررہی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو اساتذہ اپنے جائز حقوق کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔ 



مہمندایجنسی ( شیرواللہ مہمند سے) مہمندایجنسی میں چالیس روز سے جاری سپورٹس فیسٹیول رنگ ونور کی برسات میں احتتام پزیر ، یوم پاکستان کے حوالے سے غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں پولیٹیکل انتظامیہ نے سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مہمان خصوصی کمشنر پشاو رڈویژن سید شہاب علی شاہ ، پولیٹیکل ایجنٹ محموداسلم وزیر ، کمانڈنٹ مہمند رائفلز عرفان علی ، فاٹاسپورٹس ڈا ئریکٹر محمد نواز، اعلیٰ سول وملٹری افسران، قومی مشران ، علاقے کے عوام تقریب کے آخری روز سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں رنگا رنگ تقریبات سے لطف اندوز ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اور سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مہمند ایجنسی میں دس فروری سے شروع ہونے والے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے فائنل مقابلے ، ادبی سرگرمیوں میں مشاعرے ، ایجنسی کے عوام کی ثقافتی سرگرمیاں، مقامی لوک میوزک، سرکاری سکولوں ، کالجز طلباء کے درمیان نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں کے مقابلے رنگ ونور کی بر سات میں احتتام پزیز ہوئیں ۔ اس حوالے سے یوم پاکستان 23مارچ کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب جمعرات کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈویژن سیدشہاب علی شاہ، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر،کمانڈنٹ مہمند رائفلز عرفان علی، فاٹا سپورٹس ڈائریکٹر محمد نواز، تینوں سب ڈویژن کے اے پی ایز، اعلیٰ سول وملٹری حکام ، ایجنسی کی مقامی قومی مشران ، مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں اور علاقے کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے رنگارنگ تقریبا ت سے محظوظ ہوئیں ۔ اس طرح احتتامی تقریب کے آخری روز سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں سکول کے طلباء اور لیویز فورسز کے دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ رسہ کشی کے مقابلے میں تحصیل پنڈیالی نے حلیمزئی کو شکست دید ی ۔ اس موقع پر سکولوں کے طلباء نے پی ٹی شو ، تقریری مقابلے ، لیویز فورسز کا ڈیمو مظاہرہ،مقامی نوجوانوں کے اتھلیٹکس اور جمناسٹک کے مقابلے ، روایتی اتنڑاور صوبہ خیبر پختونخواہ کے نامور مزاحیہ اداکاروں اسماعیل شاہد، سیدرحمن شینواور ان کے ہمراہ دیگر فنکاروں نے خاکے پیش کیں جس سے سٹیڈیم میں موجود تماشائی خوب لطف اندوز ہوئیں او ر انہیں خوب داد دی۔ اس دوران مختلف محکموں نے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ آخر میں مہمان خصو صی کمشنر پشاور ڈویژن سید شہاب علی شاہ اور پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں ۔جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے سرکاری اہلکاروں میں بھی توصیفی اسناد تقسیم کیں۔



مہمندایجنسی( شیرواللہ مہمندسے) ایجنسی ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں روایتی ،،کلاہ لنگی،، کا دن منایا گیا ، لنگی دن منانے کا مقصد قبائلی عوام کی ثقافتی روایت کوزندہ کرنا ہے ، ملک صاحب خان کو خوبصورت طریقے سے لنگی پہنے پر اول انعام کا حقدار پا یا گیا ، تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ اور مہمند سپورٹس اینڈکلچر کے زیر اہتمام روایتی قبائلی ،، کلاہ لنگی،، کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حامد الرحمن ، اے پی اے اپر مہمند طارق اللہ ، اے پی اے لوئر مہمند توصیف خالد، اے پی اے خویزئی بائیزئی شیرعالم خان، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ خان، سپورٹس منیجر سعید اختر، ایجنسی کے قومی مشران ،سیاسی وفلاحی تنظیموں کے کارکنو ں اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر جرگہ ہا ل میں موجود شرکاء نے ججز کے طورپر ملک صاحب خان انبار کو خوبصورت طریقے سے ،، کلاہ لنگی ،، باندھنے پر اول انعام کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ ملک امیرنواز خان کدی خیل کو دوسری اور ملک آیاز حلیمزئی کو تیسری انعام کے حقدار ٹھہرائے گئے ۔