مہمندایجنسی ( شیرواللہ مہمند سے) ہیڈکوارٹرغلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مرکزی مومند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اگرتنخواہیں جلد ریلیز نہ کی گئی توآئندہ کیلئے پورے ایجنسی میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کرینگے ، محکمہ صحت کا کرپٹ عملہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں سے کٹوتیا ں کی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کو مستقل کردیا گیا لیکن فاٹا میں محکمہ صحت نے تاحال لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کیا گیا ، اس سلسلے میں منگل کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایجنسی میں تعینات سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مومند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ اس موقع پر لیڈیز ہیلتھ سپروائزر شازیہ ، نورین ، ہدایت بی بی اور دیگر ورکرز نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایجنسی میں پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں یہی وجہ ہے مہمند ایجنسی سے پولیو کا مرض ختم ہوگیا ہے لیکن اس کے باجود ان کو محکمہ صحت کی جانب سے تنخواہیں بروقت نہیں ملتی جس کیلئے وہ دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اور ان کے بال بچے گھروں میں فاقوں پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یکم جولائی 2012ء کو پورے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کے احکامات جاری کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت فاٹا نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کیا گیا جوکہ فاٹا جیسے پر خطرعلاقوں میں پولیو مہمات میں حصہ لینے والی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ڈیوٹیا ں مستقل بنیادوں پر سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی تنخواہیں نہیں مل رہی ہے جب ہم اپنی شکایا ت کیلئے محکمہ صحت اور ایجنسی کی مقامی حکام سے رابطہ کرتے ہے تو وہ ٹال مٹول سے کام لیکر ہمیں محض جھوٹے وعدو ں پر ٹرخارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کئی مہینے گزرنے کے بعد ہماری تنخواہیں آتی ہے تو اس میں محکمہ صحت مہمند ایجنسی کا کرپٹ عملہ کٹوتیاں کرکے اپنی جیبو ں میں ڈالتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو جلداز جلد تسلیم نہ کئے گے تو آئندہ کیلئے پورے ایجنسی میں پولیو مہمات سے بائیکاٹ کرینگے ۔
Home
Sher Ullah Mohmand
ہیڈکوارٹرغلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مرکزی مومند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours