مہمندایجنسی
( شیرواللہ مہمند سے)
ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں محکمہ تعلیم اور فلاحی تنظیم ویمن ایمپاورمنٹ رگنائزیشن کے زیراہتمام سکول داخلہ مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند واصف سعید ، ایڈیشنل پی اے عرفان اللہ وزیر، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ ، ڈبلیو ای او کی خاتون رکن کلثوم عثمان، محکمہ تعلیم کے حکام ،سیاسی وفلاحی تنطیموں کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند واصف سعید نے کہاکہ ا یجنسی میں
ا ساتذہ اور طلباء کی مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی فاٹا سیکرٹریٹ اوروفاقی حکومت سے متعلق جو بھی مسئلہ ہو ں وہ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ ان کی نوٹس میں لاکر اس کو ہرممکن حل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ اساتذہ اور طلباء کو تعلیم کے حوالے سے کوئی شکایت نہ ہوں ۔ انہوں نے ایجنسی کے عوام پر زور دیا کہ وہ سکول داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور پڑھا لکھا معاشرہ وجود میں آسکیں۔دریں اثناء ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ وزیر نے کہا کہ 2017ء میں ایجنسی میں بیس ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں داخل کرایا گیا تھا اور رواں سال اس میں مزید اضافہ کیا جارہاہے اور سکولوں کے اساتذہ گھر گھر جاکر داخلہ مہم بھی چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم فاٹا کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی سکولوں کے بیس اساتذہ کو بھی مستقل کردیئے گئے ہیں ایجنسی کی سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے خالی آسامیوں کو پر کردیئے گئے ہیں تاکہ طلباء کی پڑھائی کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوسکیں جبکہ سکولوں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر سکولوں کو بروقت کتب بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس طرح ای ڈبلیو او کی خاتون رکن کلثوم عثمان نے کہا کہ تحصیل پڑانگ غار میں گیارہ سکولز ان کی پراجیکٹ کی تعاون سے چل رہی ہے اور عنقریب ایجنسی کی دورافتادہ علاقوں میں بھی ان کی پراجیکٹ کی جانب سے مزید سکولز قائم کئے جارہے ہیں ۔ آخر میں پی اے مہمند نے سکولوں کے طلباء میں بیگز بھی تقسیم کئے گئے ۔ اور بعدا زاں مشترکہ طورپر داخلہ مہم آگاہی کی حوالے سے غلنئی میں ایک واک بھی کیا گیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours