مہمندایجنسی(نمائندہ   ) مہمندایجنسی میںمومند ادبی اور کلتوری بھیر  تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ، محب علی محب صدر جبکہ گل محمد مومند چیئر مین منتخب،
اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز مرکزی مومند پریس کلب غلنئی میں زیر صدارت گل محمد مومند منعقد ہوا جس میں  ادیبوں اور مقامی شعراء نے شرکت کی ۔ اس طرح ابتدائی اجلاس کے دوران متفقہ طورپر تنظیم کیلئے گل محمد مومند کو چیئر مین جبکہ محب علی محب کو صدرمنتخب کیا گیا ۔اس موقع پر تنظیم کے نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد علاقے میں پشتون اور قبائلی کلچر اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیناہے تاکہ قبائلی علاقوں کی نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتیوں کو سامنے لایاجاسکے اور انہیں آگے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم قبائلی علاقوں کے ادبی ثقافتی اور روایتی اقدار کو مضبوط کرکے بہترانداز میں سامنے لاناہے ۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس قسم کے سرگرمیوں کے ذریعے علاقے میں درپیش مسائل کو بھی مل جل کرنا منظم انداز میں حل کرینگے ۔ اور ہم اپنی تنظیم کے ذریعے علاقے کے نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتیوں کو فعال بناکر ان کیلئے عملی طورپر اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے تاکہ ایک پرامن اور ترقیافتہ قبائلی معاشرہ وجود میں آسکیں ۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours