Articles by "By Farkhad Kadi Khel"
مہمند ایجنسی (فرہادکدی خیل سے )
لوئر مہمند کے جرگہ ہال میں ہلال احمر مہمند ایجنسی کے ذیر اہتمام عالمی دن برائے آگاہی بارودی سرنگ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ توصیف خالد ،سوشل ویلفئر افیسر ابرار خان اور ہلال احمر مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان مہمند کے علاوہ قبائلی مشران فلاحی تنظیموں اور سیاسی تنظیموں کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند توصیف خالد ،سوشل ویلفئر افیسر ابرار خان ہلال احمر مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان نے کہا کہ فاٹا میں موجود جنگی حالت کی وجہ سے مختلف قبائلی علاقہ جات میں بارودی مواد پھٹنے سے واقعات میں اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئیں ہیں۔جس کی بنیادی وجہ اس قسم کے خطرناک مواد سے لاعلمی بھی ہے ۔اس کے علاوہ قبائلی علاقہ جات میں قدرتی آفات کی وجہ سے بھی بڑی تباہ کاریاں ہوئی ہے جس میں سیلاب، زلزلہ ،جنگی حالات اور آگ لگنے بے شمار واقعات شامل ہیں۔اس موقع پر ہلال حمر مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان مہمند اور کمیونٹی بیسڈ ریسک ایجوکیشن ایجنسی افیسر افضل خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان آگاہی کے ساتھ ساتھ متاثرہ لوگوں کی معاونت بھی کرتی ،جیساں کہ جولوگ بارود ی موادسے معذور ہو جائے اس کو
مصنو عی اعضاء لگایا جاتاہے ۔اس موقع پر ایک جوان جو کہ ایک پاؤں پرمعذور تھا اس کو ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بغیرپیسوں کے علاج کیا گیا۔اس جوان نے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے لگائی گئی مصنوعی پاؤں لگانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور موجود لوگوں سے کہا کہ اس ادارے کیساتھ ہر ممکن مدد کی جائے ۔کیونکہ اس ادارے نے میرے جیسے بہت سے لوگوں کی بغیرکیسی لالچ اور پیسوں کی علاج کی ہیں۔اس کے علاوہ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ہال میں موجود متاثرہ لوگوں میں تخائیف تقسیم کی گئی۔
آخر میں اے پے اے توصیف خالد کی سربراہی میں آگاہی واک بھی کی گئی۔
(فرہاد خان کدی خیل)مہمند ایجنسی یوم پاکستان 23مارچ جوش و جذبے سے منایا گیا۔مہمند ایجنسی غلنئی ہیڈ کوارٹر میں قراداد پاکستان 23مارچ کی دن کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی شروعات پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر سے پرچم کشائی سے ہوا،غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریاب کا اہتمام کی گئی تھی۔تقریبات میں جمناسٹیک،پی ٹی شو،رسہ کشی ،نشانہ بازی،سکولز کے طلباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر ،نعت خوانی،خاکے،اور مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کی۔ایجنسی کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر پشاور کمشنر شہاب علی شاہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ محمود اسلم وزیراور کمیشنر شہاب علی نے کہا کہ اس کی ایونٹ اور تقریبات سے نہ صرف فاٹا کے جوانوں کے ٹیلنٹ سامنے آسکتی ہے بلکہ باہر دنیا کے لیے امن کا ایک پیغام بھی ہیں۔پروگرام کے آخر حصے میں ونرز کھلاڑیوں اور ٹیموں کو حسن کارکردگی پر مہمند سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف انعامات اور نقد رقوم تقسیم کی۔اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئی تھی۔
( فرہادکدی خیل سے )
مہمند ایجنسی غلنئی میں لیویز ٹریفک سکواڈ کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت مکمل۔
ابتدائی طبی امداد کی تربیت لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اے پی اے طارق اللہ
مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی کے لیویز کیمپ میں ہلال احمر پاکستان فاٹا مہمند ایجنسی کے زیر اہتمام لیویز ٹریفک سکواڈ کے لیے فرسٹ ایڈ کی دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں بیس لیویز اور خاصہ دار فورسز اہلکاروں نے تربیت حاصل کی،اس موقع پر اے پی اے طارق اللہ اور ہلال احمر کے ایجنسی سیکر ٹری فوزی خان مہمند بھی موجود تھیں۔APAنے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس پولیٹیکل انتظامیہ کا ایک اہم عنصر ہے۔اس لیے ہم نے چاہا کہ ان کو فرسٹ ایڈکی تربیت دی جائے،کیونکہ یہی جوان پہلے مرحلے میں حادثات میں اپنی رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے مرحلے غلنئی ہیڈکوارٹر سے نحقی ٹنل تک لیویز ٹریفک سکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے،تاکہ عوام میں ٹریفک آگاہی میں مدد مل سکے۔اور اس مقصد کے لیے ہم نے اُن کے لیے آج ابتدائی طبی امداد تربیت کا انعقاد کیا گیا۔APAنے کہا کہ ان تربیتوں کا سلسلہ دوسرے علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔اور مامد گٹ تک مین روڈ پر لیویز سکواڈ کو تعینات کریں گے۔تا کہ حادثات کو کم سے کم کیا جائے۔انہوں نے ہلال احمر مہمند ایجنسی کے سرگرمیوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں APAغلنئی طارق اللہ اور ایجنسی سیکرٹری PRCفوزی خان مہمند نے تربیت پانے والے لیویز اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔