( فرہادکدی خیل سے )



مہمند ایجنسی غلنئی میں لیویز ٹریفک سکواڈ کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت مکمل۔

ابتدائی طبی امداد کی تربیت لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اے پی اے طارق اللہ
مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی کے لیویز کیمپ میں ہلال احمر پاکستان فاٹا مہمند ایجنسی کے زیر اہتمام لیویز ٹریفک سکواڈ کے لیے فرسٹ ایڈ کی دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں بیس لیویز اور خاصہ دار فورسز اہلکاروں نے تربیت حاصل کی،اس موقع پر اے پی اے طارق اللہ اور ہلال احمر کے ایجنسی سیکر ٹری فوزی خان مہمند بھی موجود تھیں۔APAنے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس پولیٹیکل انتظامیہ کا ایک اہم عنصر ہے۔اس لیے ہم نے چاہا کہ ان کو فرسٹ ایڈکی تربیت دی جائے،کیونکہ یہی جوان پہلے مرحلے میں حادثات میں اپنی رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے مرحلے غلنئی ہیڈکوارٹر سے نحقی ٹنل تک لیویز ٹریفک سکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے،تاکہ عوام میں ٹریفک آگاہی میں مدد مل سکے۔اور اس مقصد کے لیے ہم نے اُن کے لیے آج ابتدائی طبی امداد تربیت کا انعقاد کیا گیا۔APAنے کہا کہ ان تربیتوں کا سلسلہ دوسرے علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔اور مامد گٹ تک مین روڈ پر لیویز سکواڈ کو تعینات کریں گے۔تا کہ حادثات کو کم سے کم کیا جائے۔انہوں نے ہلال احمر مہمند ایجنسی کے سرگرمیوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں APAغلنئی طارق اللہ اور ایجنسی سیکرٹری PRCفوزی خان مہمند نے تربیت پانے والے لیویز اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours