پاکستان تحریک انصاف مہمند ایجنسی کے صدر ساجد مومند کا اج دورہ ارمی چیف کے حوالے سے موقف۔
۔
آج آرمی چیف کا دورہ مہمند ایجنسی پولیٹیکل ایجنٹ کی محصوص سوچ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں.
☆ صرف اپنے منطور نظر ملکان کو دعوت دینا اور آرمی چیف سے ملنے سے پہلے بریفنگ دینا اور ملکان کا آپس میں عہد کرنا کہ آرمی چیف سے کہنگیں کہ ہم اس نظام میں خوش ہیں.
☆پولیٹکل ایجنٹ کا ایسے اہم موقع پر جہاں قوم کے آئندہ مستقبل کے خوالے بات ہو رہی ہو اور ایسے موقع پر سیاسی قیادت کو دعوت نہ دینا سٹیٹس کو،کو مضبوط کرنے اور ایجنسی میں محسوس لوگوں کو مضبوط کرنے کے منصوبے پے عمل پیرا ہیں.
☆مقامی میڈیا کو ایسے اہم موقع پر دعوت نہ دینے کا بھر پور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں.
☆آج مہمند ایجنسی کے لوگوں نے محتلف چیک پوسٹوں پر تکلیف دہ دن گزارہ جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں.
☆ کاش سیاسی لوگ اس پروگرام میں ہوتے جسطرح وقار خان سابقہ پولیٹکل ایجنٹ ایسے مواقع پر ہمیں موقع دیتا تو آج ہم مذمت نہیں کرتے اور مہمند سیاسی اتحاد قوم کی آواز بن جاتی کہ ہم اب مزید اس نظام میں نہیں رہ سکتے ہمیں امن سے جینے کا حق چاہیے ہمیں پاکستانیت، آئین پاکستان،سکون،عزت،تعلیم ،صحت ،روزگار نٹ ورک اور پر امن شہری ہونے کا حق چاہیے.
☆اور باقی ٹنل کا کھولنا باجوڑ اور مہمند کے عوام کو بہت بہت مبارک ہو.
☆اور FWO سے امید رکھتا ہوں کہ وہ نحقی سے مامد گٹ تک روڈ پر کام مزید تیز کرے تا کہ باجوڑ اور مہمند کے عوام کو اب مزید اس عذاب سے چھٹکارا مل سکے.


Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours