ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا شبقدر بازار کا دورہ ،دوکانداروں ،چھابڑی فروشوں،ریڑھی بانوں کو وارننگ،غیر قانونی طور پر سرکاری املاک کے استعمال کی کسی کو بھی اجازت نہیں ،تمام گرانفروش اپنا قبلہ درست کریں اور سرکاری نرخنامے پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں تفصیل کے مطابق شبقدر بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف خان مہمند نے اچانک دورہ کیا اور بازار کے مختلف سڑکوں اور فٹ پاتھ پر موجودریڑھی بانوں اور ایسے تمام دوکانداروں جنہوں نے اپنے دوکانوں کے سامنے چھابڑی فروش اور ریڑھی بان کھڑے کر دئیے سخت وارننگ دی انہوں نے ایسے تمام دوکانداروں کو بھی خبر دار کرتے ہوئے کہا جن پر عوام کا الزام تھا کہ من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار کا دوبارہ جلد ہی دورہ کرونگا اور ایسے تمام دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف سخت کاروائی کرونگا اور قانون کے مطابق بھاری جرمانے کے ساتھ جیل بھی بھیج دیا جائیگا جو من مانے ریٹ وصول کریگا اور سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کسی کو بھی اجازت نہیں تمام دوکانداراور ریڑھی بان جلد از جلد عوامی سہولت کے لیے سرکاری جگہ خالی کرائے جائے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائینگے
Home
Urdu News
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا شبقدر بازار کا دورہ ،دوکانداروں ،چھابڑی فروشوں،ریڑھی بانوں کو وارننگ،غیر قانونی طور پر سرکاری املاک کے استعمال کی کسی کو بھی اجازت نہیں ،تمام گرانفروش اپنا قبلہ درست کریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)



Post A Comment:
0 comments so far,add yours