مہمند ایجنسی (فرہادکدی خیل سے )
لوئر مہمند کے جرگہ ہال میں ہلال احمر مہمند ایجنسی کے ذیر اہتمام عالمی دن برائے آگاہی بارودی سرنگ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ توصیف خالد ،سوشل ویلفئر افیسر ابرار خان اور ہلال احمر مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان مہمند کے علاوہ قبائلی مشران فلاحی تنظیموں اور سیاسی تنظیموں کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند توصیف خالد ،سوشل ویلفئر افیسر ابرار خان ہلال احمر مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان نے کہا کہ فاٹا میں موجود جنگی حالت کی وجہ سے مختلف قبائلی علاقہ جات میں بارودی مواد پھٹنے سے واقعات میں اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئیں ہیں۔جس کی بنیادی وجہ اس قسم کے خطرناک مواد سے لاعلمی بھی ہے ۔اس کے علاوہ قبائلی علاقہ جات میں قدرتی آفات کی وجہ سے بھی بڑی تباہ کاریاں ہوئی ہے جس میں سیلاب، زلزلہ ،جنگی حالات اور آگ لگنے بے شمار واقعات شامل ہیں۔اس موقع پر ہلال حمر مہمند برانچ کے سیکرٹری فوزی خان مہمند اور کمیونٹی بیسڈ ریسک ایجوکیشن ایجنسی افیسر افضل خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان آگاہی کے ساتھ ساتھ متاثرہ لوگوں کی معاونت بھی کرتی ،جیساں کہ جولوگ بارود ی موادسے معذور ہو جائے اس کو
مصنو عی اعضاء لگایا جاتاہے ۔اس موقع پر ایک جوان جو کہ ایک پاؤں پرمعذور تھا اس کو ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بغیرپیسوں کے علاج کیا گیا۔اس جوان نے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے لگائی گئی مصنوعی پاؤں لگانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور موجود لوگوں سے کہا کہ اس ادارے کیساتھ ہر ممکن مدد کی جائے ۔کیونکہ اس ادارے نے میرے جیسے بہت سے لوگوں کی بغیرکیسی لالچ اور پیسوں کی علاج کی ہیں۔اس کے علاوہ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ہال میں موجود متاثرہ لوگوں میں تخائیف تقسیم کی گئی۔آخر میں اے پے اے توصیف خالد کی سربراہی میں آگاہی واک بھی کی گئی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours