(فرہاد خان کدی خیل)
مہمند ایجنسی یوم پاکستان 23مارچ جوش و جذبے سے منایا گیا۔
مہمند ایجنسی غلنئی ہیڈ کوارٹر میں قراداد پاکستان 23مارچ کی دن کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی شروعات پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر سے پرچم کشائی سے ہوا،غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریاب کا اہتمام کی گئی تھی۔تقریبات میں جمناسٹیک،پی ٹی شو،رسہ کشی ،نشانہ بازی،سکولز کے طلباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر ،نعت خوانی،خاکے،اور مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کی۔ایجنسی کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر پشاور کمشنر شہاب علی شاہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ محمود اسلم وزیراور کمیشنر شہاب علی نے کہا کہ اس کی ایونٹ اور تقریبات سے نہ صرف فاٹا کے جوانوں کے ٹیلنٹ سامنے آسکتی ہے بلکہ باہر دنیا کے لیے امن کا ایک پیغام بھی ہیں۔پروگرام کے آخر حصے میں ونرز کھلاڑیوں اور ٹیموں کو حسن کارکردگی پر مہمند سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف انعامات اور نقد رقوم تقسیم کی۔اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئی تھی۔
Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours