(عزیر خان مہمند سے)

مہمند ایجنسی ہم جمہوریت اور پار لیمنٹ کے ذریعے ملک میں اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں ۔امریکہ کے ایما پر فاٹا میں ظلم کی انتہا کردی گئی۔لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔جے یو آئی کے زیر اہتمام دستار فضلت کانفرنس سے مقررین کا خطاب ۔سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں جے یو آئی کی جانب سے دستار فضلت کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں مہمند ایجنسی کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔کانفرنس سے jui کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور ،مولانا علام محمد صادق ،سابق سنیٹر عبدالرشید، مولانا عارف حقانی ،اور مولانا سمیع اللہ،وعیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔مگر ہم جمہوری طریقے سے پارلمنٹ کے ذریعے اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائیل محب وطن ہیں۔مگر امریکہ
کو خوش کرنے کے لیے ان پر بے تحاشہ ظلم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فاٹا میں لاپتہ افراد کی لیسٹ بنا کر ارمی چیف اف سٹاف سے بازیابی کے لیے کوشش کریں گے۔انہوں نے لاپتی افراد کو عدالت پیش کرنے اور بے گناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ فاٹا میں قبائل کی مرضی کے خلاف کوئی عمل نقصان دہ ہوگا۔انہوں نے مہمند ایجنسی میں نحقی تا مامد گٹ روڈ پر کام شروع کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کا
مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ افعان باڈر پر رہائش پزیر قبائل خویزئی بائزئی کو سہولیات فراہم کرکے نادرا سنٹر قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قبائل اس وقت سب سے زیادہ متاثر اور قربانیاں دینے والے ہیں لہذا ان کو تعلیم،صحت،اور مواصلات کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours