Home
By Hamid Mohmand
مومند ایجنسی میں موبائل نیٹورک کی بحالی عوام پر احسان ہے، نثار مومند نیٹورک کو فعال کیا جائے اور 3G،4Gکی سہولیات بھی فراہم کی جائے۔ ایجنسی کے جن علاقوں میں پی ٹی سی ایل لائن نہیں وہاں پرلائن لگائی جائے۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی آپٹیکل فائبر کا سوِچ بھی آن کیا جائے۔ متعلقہ حکام عوام کو بہتر سہولیات دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے، مہمند ایجنسی (محمد حامد سے) صدر عوامی نیشنل پارٹی مومند ایجنسی نثار مومند نے ایجنسی میں موبائل نیٹورک کھولنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیٹورک کی بحالی احسن اقدام ہے،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایجنسی بھر میں 3Gاور4G کی سہولیات بھی فراہم کی جائے،جن علاقوں میں پی ٹی سی ایل لائن نہیں وہاں لائن بچھائی جائے اور جہاں پر اپٹیکل فائبر لگا ہوا ہے اس کو بھی کھول دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی نثار مومند نے کہا کہ مومند ایجنسی میں گزشتہ ایک سال سے موبائل نیٹورک بند تھا جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی تھی، نیٹورک بحال کرنا احسن اقدام ہے جبکہ اسے فعال بنانے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کی جائے کیونکہ موبائل نیٹورک کھولنے کے باوجود کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹورک کی بحالی سے طلبہ، تاجر برادری اور عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کی ایجنسی بھر میں پی ٹی سی ایل لائن بچھائی جائے تاکہ ایجنسی بھر کے عوام کو سہولت ہو اور وہ باآسانی ایک دوسرے سے رابطے میں ہو۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ تحصیل یکہ غنڈ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے آپٹیکل فائبر بچھائی گئی ہے جس کا صرف سوِچ آن کرنا باقی ہے،اسے بھی کھول دی جائے تاکہ طلباء انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلیج بن گئی ہے جس میں انٹر نیٹ کے بغیر سب کچھ ادھورا ہے اس لیے حکومت اور متعلقہ حکام کی فرض بنتی ہے کہ وہ عوام کو بہتر سہولیات دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے
مومند ایجنسی میں موبائل نیٹورک کی بحالی عوام پر احسان ہے، نثار مومند
نیٹورک کو فعال کیا جائے اور 3G،4Gکی سہولیات بھی فراہم کی جائے۔
ایجنسی کے جن علاقوں میں پی ٹی سی ایل لائن نہیں وہاں پرلائن لگائی جائے۔
لاکھوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی آپٹیکل فائبر کا سوِچ بھی آن کیا جائے۔
متعلقہ حکام عوام کو بہتر سہولیات دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے،
مہمند ایجنسی (محمد حامد سے) صدر عوامی نیشنل پارٹی مومند ایجنسی نثار مومند نے ایجنسی میں موبائل نیٹورک کھولنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیٹورک کی بحالی احسن اقدام ہے،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایجنسی بھر میں 3Gاور4G کی سہولیات بھی فراہم کی جائے،جن علاقوں میں پی ٹی سی ایل لائن نہیں وہاں لائن بچھائی جائے اور جہاں پر اپٹیکل فائبر لگا ہوا ہے اس کو بھی کھول دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی نثار مومند نے کہا کہ مومند ایجنسی میں گزشتہ ایک سال سے موبائل نیٹورک بند تھا جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی تھی، نیٹورک بحال کرنا احسن اقدام ہے جبکہ اسے فعال بنانے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کی جائے کیونکہ موبائل نیٹورک کھولنے کے باوجود کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹورک کی بحالی سے طلبہ، تاجر برادری اور عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کی ایجنسی بھر میں پی ٹی سی ایل لائن بچھائی جائے تاکہ ایجنسی بھر کے عوام کو سہولت ہو اور وہ باآسانی ایک دوسرے سے رابطے میں ہو۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ تحصیل یکہ غنڈ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے آپٹیکل فائبر بچھائی گئی ہے جس کا صرف سوِچ آن کرنا باقی ہے،اسے بھی کھول دی جائے تاکہ طلباء انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلیج بن گئی ہے جس میں انٹر نیٹ کے بغیر سب کچھ ادھورا ہے اس لیے حکومت اور متعلقہ حکام کی فرض بنتی ہے کہ وہ عوام کو بہتر سہولیات دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے
Back To Top
Post A Comment:
0 comments so far,add yours