(شیرواللہ مہمند سے) مہمندایجنسی میاں منڈی بازار میں مہمندویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام منشیات فروشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں ، حکومت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں ، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز مہمندایجنسی کے مصروف بازار میاں منڈی بازار میں فلاحی تنظیم مہمند ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمندویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر میرافضل مہمند، مولانا عبدالحق سنگر ، جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید، پی پی پی کے گل زمین او ر دیگر نے کہا کہ علاقے میں عوام کو بڑھتے ہوئے منشیات پر سخت تشویش ہے کیونکہ منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں جس سے وہ بے راہ روی کا شکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے بعض مقاما ت پر ہیروئن ، آئس ، چرس اوردیگر منشیات کی فروخت ہورہی ہے اس کے دھندے میں خاص گروہ ملوث ہیں جوکہ علاقے کے نوجوان نسل گمراہ کررہے ہیں لہٰذا اس کا تدارک ناگزیر ہے ۔کیونکہ منشیات کے فروخت کی وجہ سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں بھی اضافہ ہوچکاہے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس علاقے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر مقررین نے مقامی پولیٹیکل انتظامیہ اور دوسرے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے تاکہ منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی ہوجائے۔ 

Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours