مہمند ایجنسی (شیر واللہ مہمند سے)

فاٹا میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری رکھا جائے۔فاٹا کے عوام شدیدمالی بحران اور پسماندگی کا شکار ہیں ترقیاتی کاموں کی بندش سے قبائل مزیدمشکلات سے دوچارہونگے۔مہمندکنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس 
مہمند ایجنسی کے ٹھیکہ داروں کی یونین کے صدرحاجی لعل بادشاہ، دیگرعہدیداروں حاجی خان محمد،حاجی رحیم دادخان،شیبرخان نے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو اعلان کیا ہے کہ الیکشن 2018 ، تک تمام ترقیاتی کام بند ہونگے یہ اعلان قبائلی عوام کے لیے ایک نقصان دہ ثابت ہوگا کیونکہ قبائل پہلے دو عشروں سے دہشت گردی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار ہیں وہ اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے کہ فاٹا میں جاری ترقیاتی کام بند ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ترقیاتی کا غیر سیاسی بنیادوں پر کیے جاتے ہیں لہٰذا یہاں ADPمیں نئے کام ہوں یا جاری پرانے کام ہوں ان تمام کو جاری رکھا جائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فاٹا کی حد تک ترقیاتی کاموں پر سے پابندی اٹھائے۔انہوں نے کہا فاٹا میں پہلے سے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انڈسٹرئیل زون بھی موجود نہیں ،کام کی بندش سے حالات مزید پستی کا شکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کام کی بندش سے غریب مزدورکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے۔انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ الیکشن میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور ہوسکتا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعدمزید وقت لگے۔ انہوں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور الیکشن کمیش آف پاکستان کے چیئرمین سے پرزور مطالبہ کیا کہ فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں ترجیح دی جائے اوریہاں ترقیاتی کاموں پر سے پابندی اٹھائی جائے۔۔ 









Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours