مہمندایجنسی(شیرواللہ مہمند سے) مہمندایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ مامد گٹ میں نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر کام کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ، باجوڑ ٹو پشاور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مہمندایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ مامدگٹ میں علاقے کے عوام نے نحقی ٹو مامدگٹ شاہراہ پر کام کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیااور باجوڑ ٹو پشاور روڈ کو کچھ دیر کیلئے ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء فردوس خان، جہانزیب اور دیگر نے کہا کہ نحقی ٹومامدگٹ روڈ پر کئی مہینوں سے تعمیراتی کام بندکردیا گیا ہے اور علاقے میں کچے روڈ پر جگہ جگہ گڑھے اور کڈھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اورمنٹوں کی سفر گھنٹوں میں طے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سے اٹھنے والی گردوغبار سے لوگ سینے ،آنکھوں اور دیگر متعدی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر فنڈز کی بندش کی وجہ سے تاحال کام رکا ہواہے جس سے عوام میں سخت تشویش اور مایوسی پائی جاتی ہے اسلئے وفاقی حکومت روڈ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے جلد ازجلد ترقیاتی بجٹ فراہم کریں تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکیں ۔ اس سلسلے میں مظاہرین نے وفاقی حکومت ، پولیٹیکل انتظامیہ اور گورنرخیبرپختونخواہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ اگر نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر تعمیراتی کام شروع نہ کیاگیا تو اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ 
Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours