ضلع مہمند(شیرواللہ مہمند سے) سابق امیدوار ملک اصغرخان کی خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان، اے این پی ضلع مہمند کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے عوام قافلوں کی شکل میں ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں ، تمام تحصیلوں میں عوامی برتری حاصل ہے ، 25جولائی کی سورج اے این پی کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع مہمند اے این پی کے صدر ونامزد امیدوار نثار مومندنے پارٹی کی دیگر اہم عہدیداروں اور کارکنوں سمیت سابق امیدوار ملک اصغر خان کی شمولیت کے موقع پر سوموار کے روز مومند پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی ضلع مہمند کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طورپر ابھر کرسامنے آئی ہے اور گزشتہ بارہ سالوں سے علاقے میں عوام کی بے لوث خدمت کرکے اسی محنت کی بدولت عوام ہمارے پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں جوکہ عوام کی اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں سابقہ عوامی نمائندوں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی قابل ذکر ترقیاتی منصوبے نہیں کیں جس کی وجہ سے آج علاقے کے لوگوں کو گوناگوں مسائل کاسامنا ہے اے این پی اقتدار میں آکر علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کا ایک جامع منشور ہے جس میں تمام پختونوں کی بھلائی ہے کیونکہ اس وقت پشتونوں کی اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے اسلئے پشتون اپنی بقاء کیلئے اے این پی کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے42میں دھاندلی کیلئے منصوبہ بندی ہورہی ہے جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں اگر دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرینگے اور اس سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے خواتین کی شرح ووٹ کم پڑنے کا خدشہ ہے کیونکہ علاقے میں خواتین کی پولنگ اسٹیشن دور قائم کرکے وہ وہاں پر اپنی ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں جاسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور 25جولائی کی سور ج اے این پی کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگی۔ اس موقع پر حلقہ این اے 42کے سابق امیدوار ملک اصغرخان نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت شمولیت کا اعلان کردیا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔


Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours