مہمندایجنسی (عزیر خان مہمند سے) مہمندایجنسی، ایف ڈی اے کی تعاون سے گندہاب ڈیم آئندہ دوسالوں میں مکمل کیاجائے گا جس پر 44.9کروڑ روپے کی خطیر رقم لاگت آئیگی ، منصوبے کی تکمیل سے دس میل تک 12انچ پائپ لائن بچھاکر غلنئی کی نواحی علاقوں تک پینے کے صاف پانی میسر ہوگی ان خیالات کا اظہار فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایجنسی کے کوآرڈینیشن آفیسر طارق اللہ خٹک نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل حلیمزئی کی خشک سالی سے سب سے متاثرہ علاقہ ہیڈکوارٹر غلنئی میں پینے کے صاف پانی پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔او ر ایف ڈی اے کی تعاون سے گندہاب ڈیم منصوبے پر کا م تیزی سے جاری ہے جس پر 44.9کروڑکی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جوکہ آئندہ دوسالوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ہیڈکوارٹر غلنئی کے نواحی علاقوں  غلنئی میاگان، سول ہیڈکوارٹر سپتال ، سول کالونی ، مہمندرائفلز کیمپ اور چاندہ کی دس میل فاصلے تک بارہ انچ پائپ لائینیں بچھاکر ان علاقوں کو مستقل طورپر پینے کے صاف پانی فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے تعمیر کی اونچائی 103فٹ تک ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیم میں موسم برسات میں بڑی مقدار میں پانی کا ذخیرہ جمع ہوجائیگا جو چار سالوں تک بغیر بارش کے بھی ان علاقوں کو پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہ گندہاب ڈیم منصوبے کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا۔ واضح رہے کہ ان علاقوں میں طویل خشک سالی کے باعث پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح تک گرگئی ہے اس لئے گندہاب  جیسا بڑا میگا ڈیم بنانے کا فیصلہ ایف ڈی اے نے علاقے کے عوام کی بہتر مفاد میں کیا ہے جبکہ ایجنسی کی دیگر علاقوں میں بھی پینے کے پانی کے قلت پر قابو پانے کیلئے بارانی ڈیمز تعمیر کئیں جائینگے  تاکہ پینے کے پانی کی مسئلے پر قابو پالیا جائے۔



Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours