مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ حال میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا ۔ اور اس میں دینی مدارس اور سرکاری سکولوں کے طلباء کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا جس میں دینی مدارس , اور سرکاری سکولوں کے طلبا اور علمائے کرام کے علاوہ سرکار اعلیٰ افیسرز اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
صدارت عالم دین مولانا طاہراللہ نے کی۔ اور اس موقع پر ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حمید الرحمان، تحصیلدار شاہ وزیر اور تحصیلدار شکیل الرحمان بھی موجود تھے۔طلبا کے درمیان اردو اور پشتو زبانوں میں نعت خوانی کا مقابلہ ہو ا جس میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈ اور نقد انعامات بھی دئے گئے۔ مقررین نے کہا کہ سیرت النبی کانفرنس کا مقصد پغمبر اسلام کے احکامات پر عمل کرنا ہے اور تمام مسلمانوں کو اسلام کی سر بلندی کیلئے مشترکہ جد جہد کرنا ہے۔
اس موقع پر علمائے کرام اور مقررین نے حکومت اور سپورٹس اینڈ کلچر کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ دینی مدارس کیلئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے ان دینی مدارس اور سرکاری سکولوں کے طلبا ء کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا تھا اور اج ان کا اخیری راونڈ تھا اور ہم ان دینی مدارس کے طلباء کے درمیان بہت جلد ایک سپورٹس گالہ بھی کرینگے کیونکہ دینی مدارس کے طلبا ء میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انکو توجہ کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے دوران سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کانفرنس میں عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours