مہمند ایجنسی  (عزیر خان مہمند سے)تحصیل  صافی میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے  پر پانچ میڈیکل سٹور بند
اے پی اے غلنئی کا ادویات فروش اور قصائیوں کو تین دن کی مہلت ،غیر معیاری ادویات فروخت کرنا اور غیر تربیت یافتہ افراد کو پریکٹس کرنا ،قابل قبول نہیں کھلے عام گوشت فروخت کرنا اور باہر سے تیار گوشت لانا خلاف قانون  ہے۔صفائی پر کسی کیساتھ نرمی نہ ہوگی۔تحصیل صافی میں پانچ میڈیکل سٹور خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔اے پی اے غلنئی طارق اللہ نے گزشتہ روز غلنئی ،چاندہ بازار،اور میاں منڈی بازار کا دورہ کیا۔مہمند ایجنسی میں قصائیوں کی عدم صفائی پر اور غیر معیاری ادویات کی فروخت اور غیر تربیت یافتہ افراد کے خلاف انتظامیہ کو با ربار  شکا یات مل رہی تھیں۔اے پی اے غلنئی طارق اللہ نے گزشتہ روز میاں منڈی بازار،چاندہ بازار،اور ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار کا معائنہ کیا۔اور تحصیلداروںکو ہدایت کی کہ عوام کے زندگیوں سے کھیلنے والوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔اے پی اے غلنئی نے تحصیل حلیمزئی کے مختلف علا قوں میں میڈیسن کے دوکانداروں اور پریکٹیشنرز کو اپنے دفتر میں بلایا،اور ساتھ ہی قصائیوں کو بھی دفتر طلب کرکے تین دن کی مہلت  دے کر سخت ہدایات جاری کیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحصیل صافی میں تحصیلدار خالد خان نے کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری  ادویات فروخت کرنے اور میٹرک سے کم تعلیم رکھنے والے پریکٹس کرنے والے پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔میڈیسن دکانداروں ،قصائیوں اور پریکٹس کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ صفائی کر ہر حالت میں یقینی بنایا جائے۔تاکہ غریب عوام پر بیماریاں فروخت نہ کی جاسکے۔اے پی اے طارق اللہ نے کہا کہ غیر معیاری اور ناٹ فارسیل ادویات فروخت نہیں ہونے دیں گے۔اور نہ بغیر تربیت افراد کو عوام کے زندگیوں سے کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قصائیوں کو ہدایت جاری کی گیئں۔کہ کھلے عام گوشت فروخت نہیں کیا جائے گا۔شیشہ اور جالی وغیرہ لگاکر گوشت کو گرد و غبار سے اور مکھیاں وغیرہ سے بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بازاروں کو باہر سے تیار گوشت نہیں لانے دیں گے۔تین دن بعد کسی کیساتھ رعایت نہ ہوگی۔بھر پور کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہر حال میں ریلیف  فراہم کرنا ہے۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours