( مہمند ایجنسی :(عزیر خان مہمند
میں پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے طلباء میںمفت ڈومیسائل فارمز تقیسم کیے گئے۔اس سلسلے میں خصوصی تقریب جرگہ ہال غلنئی میں منعقد ہوئی۔جس میں 22 بوائز سکول جبکہ 11گرلز ہائی سکولزشامل تھے۔مفت تعلیم ڈومیسائل بنانے سے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا۔جبکہ اس کے  بعد نجی سکولوں کے طلباء میں بھی فارمز تقسیم کیے جائیں گے۔جس میں فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری مقرر کیاگیا ہے۔پولیٹیکل محمود اسلم وزیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ اس سلسلے میں دو مختلف مقامات پر تقریب منقعد ہوئی۔ جس میں سکولز کے ہیڈماسٹروں کو ڈومیسائل فارمز حوالہ کیی گئے۔غلنئی ہائرسیکنڈری سکول میں تقریب کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں ایجنسی کے تمام سکولوں کو فارمز فراہم کرنا پہلی بار ہوا ہے۔جس میں انتظامیہ کے آفیسر اور ایجوکیشن کے  اہلکاروں کے خدمات حاصل تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ اب تک 33سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو فارمز دیے گئے ہیں۔جن کو 19فروری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔جب کہ اس کے بعد ایجنسی کے تمام نجی سکولوں کے طلباء کو بھی فارمز دیی جائیں گے۔جس سے ایک طرف طریقہ کار بھی شفاف ہوگا اور دوسری طرف غیر قانونی ڈومیسائل کا خاتمہ ہوگا۔اور طلباء روزانہ کی بنیاد پر دفاتر کے چکر لگانے کی اذیت سے بچ جائیں گے۔دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو گھر میں باآسانی دومیسائل مل جائیں گے۔اس سے پہلے غلنئی جرگہ ہال میں بھی اس سلسلے میں ایک تقریب منقعد ہوئی تھی۔جس میں ایڈیشنل پی اے حامد الرحمن اور تین سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹس ،تحصیلداروں،سکولوں کے ہیڈماسٹرز، مقامی مشران کے علاوہ عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔جن میں سکولز کے ہیڈماسٹروں کو ڈومیسائل فارمز دیئے گئے۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours