مہمند اایجنسی ہیڈکوارٹر غلنئی میں چند کے مقام پرپی ٹی ائی کا جلسہ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایم پی اے عاعف احمد زئی اور پی ٹی ائی فاٹا کے قائدین نے بھی شرکت کی۔جلسہ گاہ کے اردگرد انتظامیہ نے بھر پور سیکورٹی کا بندوبست کیا ہوا تھا۔
جلسہ گاہ میں گو ایف سی آر گو، گو نواز گو کے نعرے بھی لگے اور ساتھ ہی مقامی ایم این اے بلال رحمان کی خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی۔جلسے سے مولانا امیر اللہ جندی ملک نوید احمد،خافظ رحیم شاہ،محمد صادق صافی،ساجد خان مومند ،ڈاکٹر اسرار صافی،ایم پی اے عارف احمد زئی،اور اسد قیصر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے اواز اٹھانا والا واحد لیڈر عمران خان ہے۔اور صوبائی اسمبلی سے ہم نے تین قراردادیں
پاس کیں ہیں ۔کہ فاٹا کو مکمل طور پر صوبی خیبر پختونخوا میں ضم کیا جاے۔اس کے بغیر بہترین حل کوئی بھی نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف تمہیں اس لیے نکالا گیا کہ تم قومی چور ہو،ملک کا سرمایہ گزشتہ تیس سالوں سے لوٹا ہے کوئی بھی کام پاکستانی عوام کے لیے نہیں کیا صرف اپنے بچوں کو کروڑوں کا مالک بنایا ہے۔مقررین نے کہا کہ فاٹا میں ن لیگ کا ایک بڑا منصوبہ آج تک نہیں کیا،نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں فاٹا کو نظرانداز کیا گیا ہیوفاقی حکومت فاٹاکی تعمیرو ترقی میں محلص نہیں ہے
پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کے دوران کہا گیا کہ مقامی لوگوں کو معاشی طورپر بہتر بنانے کے لیے پاک افعان شاہراہ گرسل کو تجارت کے لیے
کھول دیا جائے اور مہمند ایجنسی کے عوام پر گزشتہ دس ماہ سے جاری ظلم بند کرکے موبائل نیٹ ورک فی الفور بحال کیا جائے تاکہ علاقہ کے عوام کو اپنے عزیزوں و اقارب سے رابطوں میں آسانی ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینے کے پانی ،تعلیم ،و صحت اور بجلی جیسے بنیادی مشکلات
حل کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ماربل انڈسٹری زون بنایا جائے،بارانی سمال ڈیمز تعمیر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے راستہ میں دیکھا کہ مقامی ایم این اے نے تعمیر وترقی کے کام نہیں کیے۔مقررین نے نقیب اللہ محسود کی قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لاکر
انصاف فراہم کیا جائے۔ جلسے میں نو ھزار سے ذیادہ لوگوں نے شرکت کی
Post A Comment:
0 comments so far,add yours