مہمندایجنسی(خان اللہ مہمند سے) معاشرے کی ترقی اور بیداری میں شعرا کا بنیادی کردار ہے۔ادب کا بنیادی 
مقصد معاشرے میں ایک توازن برقرار رکھنا ہے پولیٹیکل انتظامیہ شعرا کے لیے رائٹر کلب اور دیگر ضروریات کے لیے بھر پور تعاون کریں گے APA طارق اللہ خان کا پریس کلب میں مشاعرے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق مرکزی مومند پریس کلب میں علاقے کے مقامی شعرا کی طرف سے ایک مشاعرے کا اہتتمام کیا گیا جسمیں علاقے کی کثیر تعداد میں شعرا نے شرکت کی اور اپنے کلام اور مسائل بیان کئے۔مشاعرے سے خطاب کرتے ہو? مہمان خصوصی APA طارق اللہ خان نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور بیداری میں شعرا کا بنیادی کردار ہے اج کل یہ کردار صرف شعرا ادا کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ ادب کا بنیادی مقصد معاشرے کا توازن برقرار رکھنا ہے لیکن شعرا نے ہمارے معاشرے میں وہ کردار ادا نہیں کیا جو ادا کرنا چاہیے تھا اج کل معاشرے کے ہر پہلو میں تبدیلی ائی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارا کلچر زوال کی طرف جارہا ہے اللہ تعالی نے انسان کو بہت صلاحیتوں سی نوازا ہے معاشرے کی ترقی اور بیداری میں شعرا کا بنیادی کردار ہے تا کہ انسان کی ایک اچھی تربیت ہو جاے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تحلیقی ادب بالکل نہیں ہے چاہیے تو یہ تھا کہ ہمارے معاشرے نے شیکسپیئر جیسے شعرا پیدا کرتے۔انہوں نے کہا کہ شعرا کسی بھی لالچ پر اپنی شاعرے فروخت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شعرا کے لیے رائٹر کلب اور کتابوں کی چھپائی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے اور انکے مسائل حل کرنے کے لیے حتی الوسع کوشش جاری رکھیں گے۔
Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours