BY Mehbob Sher مہمند ایجنسی 
ورکرز کنونشن کا گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈمیں اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی وصوبائی قیادت کے علاوہ قبائلی قائدین وعمائدین کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی
مہمند ایجنسی کی خواتین ونگ کے صدرہ مسرت اور اقلیتی ونگ کے صدرہ سائرہ ویلیم ودیگر خواتین کی شرکت سے مہمند ایجنسی میں تاریخ رقم۔
لوئر مہمند سب ڈویژن تحصیل یکہ غنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مرکزی وصوبائی قیادت کیساتھ فاٹا کے قائدین وسرگرم کارکنان کے علاوہ دیگر عمائدین اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل کی صدارت میں ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ کنونشن میں سابقہ صوبائی سینئر وزیررحیم داد خان، سابقہ صوبائی سپیکرکرامت خان چغر مٹی ، پی پی پی فاٹا صدر اخونزادہ چٹان ، پی پی پی فاٹاجنرل سیکرٹری جنگریز خان ، ڈپٹی جنرل سکرٹری ملک محمد امیں حفیظ خیل، سینئر رہنماء ارشد خان دویزئی،شاہ سوار، خواتین ونگ صدرہ مسرت، اقلیتی ونگ صدرہ سائرہ ویلےئم ودیگرچیدہ چیدہ کارکنان کے علاوہ علاقے کے عمائدین وعوام نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ورکرز کنونشن میں باقاعدہ قرارداد کی شکل میں کچھ مطالبات پیش کئیں۔جسمیں موبائل و انٹرنٹ نٹورک کی فوری بحالی ،عام مزدور کی اُجرت بڑھانے، مہمند ایجنسی میں موجود وسائل سے مقامی لوگ مستفید ہو اور تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی جلد ازجلد بحالی اور مقامی طلباء کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت شامل ہیں۔پی پی پی فاٹا صدر اخونزادہ چٹان نے تقریب سے خطاب کے دوران واضح کیا پی پی پی ایک سوچ اور فلسفے کا نام ہے اور ہم نفرت اور تعصب سے پاک سیاست کرنے کے درپے ہیں۔اس پارٹی سے نفرت کرنے والوں سے بھی محبت س بھرا برتاوء کیا جائے گا۔کرامت خان چغر مٹی نے شرکاء سے خطاب کے دوران اظہار خیال کہ سابقہ حکومت میں مہمند ایجنسی کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کی گئی تاہم حکومت ختم ہونے پر وہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچا۔

Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours