( شیرواللہ مہمند سے)
ایجنسی کے پارٹی کارکنوں اور عوام کی مطالبے پر 11مارچ کو یکہ غنڈ میں ہونے والا کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا، اس تاریخ ساز کنونشن میں فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار ایجنسی کی اقلیتی خواتین ونگ اورایجنسی کی سطح پر خواتین ونگ بھی شرکت کرینگے ، آئندہ کیلئے پارٹی کی مرکزی قائدین سے مخصوص نشستوں پر پارٹی کی عہدیداروں کو منتخب کرنیکا مطالبہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل نے مرکزی مومند پریس کلب میں کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ مارچ کویکہ غنڈ میں ہونے والا پارٹی کنونشن ایجنسی میں ہر لحاظ سے تاریخی ہوگا کیونکہ کنونشن کاانعقاد پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی خواہش پر کیا جارہا ہے جس سے ایجنسی کی سطح پر پی پی پی ایک مقبول جماعت کے طورپر ابھرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کنونشن آنے والے الیکشن کی تیاریوں کا حصہ ہے جس میں پہلی بار پوری فاٹا کی تاریخ میں ایجنسی کے خواتین اقلیتی ونگ اور علاقے کی سطح پر خواتین ونگ بھی بھرپور طریقے سے شرکت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایجنسی میں خواتین ونگز کو ایک اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے کہ وہ ایجنسی کی غریب اور نادار خواتین میں بھی سیاسی شعور بیدار کریں تاکہ ان کو آسانی سے اپنے بنیادی حقوق مل سکیں ۔ اس مقصد کیلئے ہم نے تحصیل یکہ غنڈ کی نادرا سنٹر میں شناختی کارڈ بنانے والے خواتین کی رہنمائی کیلئے بھی وہاں پر پارٹی کی خواتین ونگ پر ذمہ داری ڈال دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ایجنسی میں سابق پی پی پی کی دورحکومت میں لانچ کردہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے چھتیس ہزار غریب ، بیوہ اور نادار خواتین مستفید ہورہی ہے۔ا نکا کہنا تھا کہ آئندہ کیلئے پارٹی کی مرکزی قائدین سے مخصو ص نشستوں پر ایجنسی کی خاتون یا مرد امیدوار کوئی بھی ہوں ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرینگے ۔ دریں اثناء انہوں نے کہا پی پی پی مہمند ایجنسی کی سطح پر ایک فعال سیاسی پارٹی ہے اسلئے عوام قافلوں کی شکل میں اس میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں اور عنقریب تحصیل حلیمزئی میں بھی اہم شخصیات اپنی خاندانو ں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

Post A Comment:
0 comments so far,add yours