(فرہاد کدی خیل)
مہمند ایجنسی اپر مہمندسب ڈویژن خوئیزئی بائزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاعوام نے مسائل کے انبار لگائے۔قومی مشران نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوئیزئی بائزئی میں سب سے بڑا مسئلہ شناختی کارڈبلاک کا ہے سب سے زیادہ شناختی کارڈ پاکستان میں مہمند ایجنسی کے بلاک ہوگئے ہیں اب تک ایجنسی کے تیس ہزار شناختی کارڈ بلاک ہے یہاں PTCLایکسچینج نہیں ہے اور موبائل نیٹ ورک بھی گزشتہ ایک سال سے بند پڑیں ہے،خوئیزئی بائیزئی کے 300سے زیادہ طلباء اور طالبات ایجنسی کے دوسرے تحصیلوں میں جاتے ہیں پورے خوئیزئی تحصیل میں ایک ہائی سکول نہیں ہے،ہسپتالوں کے بلڈنگ تو موجود ہیں لیکن ہسپتالوں میں LHV،ڈاکٹر اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔پاک افغان بارڈر کئی سالوں سے بند پڑے ہیں جس سے کاروبار کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے تجارتی راستہ گورسل کو آزاد کیا جائے،خوئیزئی اور بائزئی تحصیلوں میں تیس کمیونٹی اساتذہ طلباء کو سبق پڑھتے ہیں ان کو ریگولرائز کیا جائے ایجوکیشن آفیسر فرید اللہ کہا کہ ایجنسی میں کئی پوسٹیں خالی ہے اپریل لے مہینے میں بھرتی کے لیے اشتہار دیئے جائینگے۔ ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شیر عالم خان نے عوام کے مسائل سننے کے بعد سوالات کے جوابات دیئے اور تمام مسائل حل کرنے کے لیے مکمل یقین دہانی دی۔اور ہر قسم کوشش کر نے کے وعدے کئے گئے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر،ایجنسی سرجن، آفیسر محکمہ زراعت،پبلک ہیلتھ ،نادرا منیجر،اعلیٰ حکام کے علاوہ قومی مشران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours