مومند ایجنسی کے تحصیل صافی میں دوجنگی کے مقام  روڈ پر کام کرنے کیلئے لائے گئے سرکاری مشینری کو نامعلام افراد اگ لگا دی گئی۔
پولیٹیکل انتظامیہ کی مطابق رات 11 بجے کے دوران نا معلوم افراد نے تحصیل صافی کے علاقہ دوجنگی میں ایک بلڈوزر اور ایک تارکھول مشین کو جلا دیا گیا ہے۔ جس  کو مین سڑک پر کام کرنے کی عرض سے سرکاری طور پر استعمال کرتے تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو سیکورٹی فورسز کے اپنے گیرے میں لے لیا ہے اور ایف سی، لیویز اور خاصہ دار فوسز کا مشترکہ سرچ اپریشن بھی جاری ہے۔
دوسری جانب اسی تحصیل میں کل ہونے والے بارودی سرنگ کے الزام  میںعلاقائی زمہ داری کے تحت 7 افراد کو گرفتار کئے ہیں۔ کل صافی کے علاقہ کرکنئی کے جامع مسجد سے سیکورٹی سر اانجام دینے کے بعد لیویز اہلکار واپس اپنے چک پوسٹ ارہے تھے کہ کرکنئی لیویز چک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دہماکہ ہواتھا تاہم کوئی جان  و مالی نقصان نہیں ہواتھا جس میں پولیٹیکل انتظامیہ نے صافی گربز کے 7 افراد کو علاقائی زمہ داری کے تحت گرفتار کرلئے ہیں
Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours