مہمند ایجنسی میں بجلی کی طویل ترین اور بدترین بریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل حلیمزئی کے مختلف علاقوں میں
گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ جس سے زیادہ ترعلاقہ اندھیرے میں ڈوب گئی ہے۔اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پینے کی پانی ناپید ہوگئی ہے۔ اور لوگ پینے کی پانی کے لیے دربدر کے ٹھوکرے مار رہے ہیں۔ بارش کا بہانہ بنا کر واپڈا غلنئی کے زمہ داران لوگوں کی انکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ اور کہہ رہے کہ تاریں کاٹ گئی ہے۔حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔اور یہ لوگ اسی بہانے بجلی بچا کر پھر ماربل کارخانوں پر مہنگے داموں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔۔مقامی لوگوں نے پولیٹکل ایجنٹ مہمند سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours