مہمند ایجنسی (عزیر خان مہمند سے)۔
مہمندایجنسی محکمہ زراعت کی نگرانی میں مقامی کاشت کاروں کے مابین انتخابات مکمل، نوررحمن مہمندایجنسی کے کاشتکاروں کا نیا صدر مقرر ، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت مہمندایجنسی کی جانب سے ایگریکلچر آئین کے مطابق مقامی کاشتکاروں کے مابین گزشتہ روز لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ میں ایجنسی ایگر یکلچر آفیسر سعید خان کی نگرانی میں انتخابات مکمل ہوگئے جس میں ایجنسی کی پانچ تحصیلوں یکہ غنڈ، پنڈیالی، صافی ، حلیمزئی ، اور خویزئی سے تعلق رکھنے والے کا شتکاروں نے انتخابات میں حصہ لیا جبکہ صدارت کے عہدے کیلئے چھ افراد نے اپنے کاغذات کو جمع کرلئے تھے ۔ اس طرح انتخابی عمل میں کل 93ووٹ پول کئے گئے ۔ جس کے مطابق نوررحمن نے 43ووٹ حاصل کرکے مہمندایجنسی کی کاشتکاروں کا نیا صدر منتخب ہوگیا جبکہ جہانگیر نائب صدر، بختور سید جنرل سیکرٹری، جمروز خان خزانچی اور رسول خان پریس سیکرٹری منتخب ہوگئیں ہیں۔ اس ضمن میں
ایجنسی ایگریکلچر آفیسر سعید خان نے کہاکہ محکمہ زراعت کی آئین کے مطابق شفاف طریقے انتخابی عمل مکمل ہوا تاکہ مقامی زمینداروں کی طرف سے زراعت کی پیداوار میںاضافہ ہوسکے ۔ انکا کہنا تھا کہ مومند ایجنسی میں 1401 زمیندار رجسٹر ہیں اور انکو ہر سال گندم مختلف سبزیوں جدید زرعی تربیت اور تخم مفت دیا جاتا ہے۔ جس سے علاقے میں قیمتی فصل اور سزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زمینداروں کو مزید اسانیاں فراہم کرے تاکہ انکو فائدہ حاصل ہوسکے۔
سعید خان کا کہنا تھا کہ مومند ایجنسی میں مرچ، ٹماٹر، پیاز اور سب سے قیمتی سبزی دنیا کی پیداوار زیادہ اور روزانہ مہمند ایجنسی سے ان فصلوں کو اسلام آباد سبزی منڈی لے جاتے ہیں جہا ںسے عالمی منڈی دبئی پہنچایا جاتا ہے۔ جس میں زمینداروں کو سب سے زیادہ فائدہ ملتا ہے۔اور یہ قو می پیداوار میں ایک اہم رول ادا کرتاہے



Post A Comment:
0 comments so far,add yours