مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند سے) نوجوان نسل اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر دیں ، نوجوان آنے والے کل کا مستقبل ہیں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکز ی مومند پریس کلب غلنئی میں ریڈیو پروگرام قدم بہ قدم کی جانب سے ایک آگاہی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی انتظامیہ ، سیاسی وفلاحی تنظیموں کے کارکنوں اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تحصیلدار صافی معراج خان، ایجنسی سپورٹس منیجرسعید اختر، نظامت سیکرٹری محب علی محب، حیران مومند، صدر مومند پریس کلب گل محمد مومند ، غلام حسین محب، میرافضل مومند، وصال مومند، رحم شیر ریحان اور دیگر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی یہاںپر معیاری تعلیم کا فقدان اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس طرح مقررین نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ نئی پالیسی میں یوتھ سنٹرز قائم کیاجائے جس میں سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا فاٹا اصلاحات وقت کا سب سے اہم تقاضا ہے کیونکہ ایف سی آر فاٹا کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان معیاری اور جدید علوم پر خا ص توجہ دیں کیونکہ آج کے نوجوان ملک وقوم کا مستقبل میں قیمتی سرمایہ ہے اور کل یہی نوجوان ملک کی تعمیر وترقی میں سب سے نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ آخر میں قدم بہ قدم ریڈیو پروگرام کے منتظمین کی جانب سے تحصیلدار معراج خان کو ریڈیو بھی تخفے میں دیدیا۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours