مہمندایجنسی(عزیر خان مہمند سے)مہمندایجنسی غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں آل پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے مابین سپورٹس گالا اختتام پزیر، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ ، ونگ کمانڈر کرنل علی نواز اور ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اخترنے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی میں آل پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے مابین 21نومبر سے شروع ہونے والا سپورٹس گالا غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں اختتام پزیر ہوا جن میں کرکٹ ،والی بال، فٹبال ، اوراتھلیٹکس کے مختلف مقابلے ہوئے جس میں ایجنسی کی پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس طرح کرکٹ کافائنل گورنمنٹ ہائی سکول ڈب کور ، رسہ کشی کا مقابلہ الخیر پبلک سکول نے جبکہ والی بال کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول یارجان جیت لیا۔ ان کھیلوں کا اختتامی تقریب غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوا ۔ آخر میں مہمان خصوصی ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فریداللہ ، 203ونگ کمانڈر علی نواز، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میںانعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع ونگ کمانڈر علی نواز نے کہا کہ مہمندایجنسی میں آئندہ کیلئے بھی کھیل کود سرگرمیوں کیلئے بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کیساتھ بھرپورتعاون کیا جائے گا۔ آخر میں ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ مہمندایجنسی کی سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پرائیویٹ سکولوں کے طلبا ء کو بھی مفت سپورٹس سامان فراہم کیاجائیگا اور ان کی بھی سرکاری سکولوں کی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Post A Comment:
0 comments so far,add yours