پولیٹیکل انتظامیہ کھیلوں کی فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ تحیصل پڑانگ غار میں کھیلوں کے بارے میں کافی ٹیلنٹ موجود ہیں۔ان خیالات اظہار اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لو ئیر مہمند توصیف خالد خان نے گزشتہ روز تحصیل پڑانگ غار میں پہلے صوبیدار میجر خالد خان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائینل کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تحصیلدار پڑانگ غار جمشید خان ، ایجنسی سپورٹس مینجر سعید اختر خان ، ایجنسی سیکرٹری ہلال احمر مہمند ایجنسی فوزی خان کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے عوام اور کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پہلا صوبیدار میجر خالد خان کرکٹ ٹورنامنٹ 22 اپریل کو شروع ہوا تھا اور اسمیں ضلع چارسدہ اور پڑانگ غار کے 14مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اختر الیون اور انور الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوے اختر الیون نے مقررہ دس اوورز میں انور الیون کو 145 رنز کا ہدف دیا جواب میں انور الیون دس اوورز میں صرف 128رنز بنا سکیأ
اس طرح اختر الیون نے فائینل میچ 17رنز سے جیت لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لو ئیر مہمند توصیف خالد خان نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں کھیلوں کے بارے میں کافی ٹیلنٹ موجود ہیں اور اس سلسلے میں پولیٹکل انتظامیہ کھیلوں کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کو کی طرف راغب کر نے کے لیے تحصیل پڑانگ غار میں سپورٹس سٹڈیم کا تعمیراتی کامآخری مراحل میں ہیں جسمیں علاقے کے نوجوانوں کو تما م تر سہولیات دستیاب میسر ہونگے۔
اخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لو ئیر مہمند توصیف خالد خان ، تحصیلدار جمشید خان، ایجنسی سپورٹس مینجر سعید اختر خان،
صوبیدار میجر خالد خان اور ایجنسی سیکرٹری ہلال احمر مہمند ایجنسی فوزی خان مہمند نے فاتح ٹیم اور اور رنرزاپ ٹیم کے کھیلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔



Post A Comment:
0 comments so far,add yours