مہمندایجنسی ( ماینٹرنگ ڈیسک ) ڈائریکٹر محکمہ زراعت فاٹا نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیئے، ڈائریکٹر نے ریٹائرمنٹ سے پہلے انٹرویو بلائے بغیرمنظور نظر افراد بھرتی کرکے اہل امیدواروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ، قبائلی عوام نے غیرقانونی طورپر بھرتی کرنے والے افراد کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے اخبارات میں مختلف آسامیوں کیلئے اشتہار شائع کیا تھا جس پر حال ہی میں ریٹائر ڈ ہونے والے ڈائریکٹر نے بااثر اعلیٰ سرکاری حکام سے سازباز کرکے اپنے ہی چہیتوں کو بھرتی کرلیا ہے جن میں 13آسامیاں بڈر، تیرہ فیلڈ اسسٹنٹ اور جونئیر کلرک کی آسامیاں شامل ہیں ۔ اس پر سابقہ ڈائریکٹر نے اہل امیدواروں کے بغیر منظور نظر افراد کو انٹرویو لئے بغیر بھرتی کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑاددیئے گئے ہیں جوکہ میرٹ کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے حق پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں ۔ اس سلسلے میں ملک اسماعیل اور مہمند ایجنسی کے امیدواروں نے کہا کہ مذکورہ آسامیوں پر خفیہ طریقے سے منظورنظر افراد کو بھرتی کرلیا ہے لہذا فاٹا سیکرٹریٹ مذکورہ ڈائریکٹر کے خلاف غیرقانونی طورپر بھرتیوں کے خلاف تحقیقا ت کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بھرتی ہونے والے افراد کی تقرریاں منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد کیاجائے بصورت دیگر ان کے خلاف بھرپور احتجا ج کیا جائے گا۔
Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours