مہمندایجنسی جے یوآئی کے زیراہتمام ہیڈکوارٹر غلنئی میں برما مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی تنظیموں کی مظلوم برمائی مسلمانوں کے قتل وغارت پر خاموشی معنی خیزہے اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی بے حسی پر افسوس کا اظہار ،اسلامی ممالک برمائی سفراء کو اپنے ممالک سے نکال دیںاور ان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام مہمندایجنسی کے امیر مولانا محمدعارف حقانی ، رہنماء مولانا سمیع اللہ ، ڈاکٹر سلطان اور دیگر قائدین نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہیڈکوارٹر غلنئی میں پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ برما کے حکمرانوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے اور ان کو ریاستی دہشت گردی کے تحت قتل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برما میں میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جس پر پوری امت مسلمہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف سخت تشویش پائی جاتی ہے وہ اس مشکل گھڑی میں اپنی برمائی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے اگر اس قسم کے مظالم غیر مسلموں کے ساتھ دنیا میں کہیں اور ہوتیں تو اقوام متحدہ اور دیگر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں آسمان سرپر اٹھالے تھے جبکہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم آج ان کو نظر کیوں نہیں آتیں۔ اسی طرح مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں محض لونڈی اداروں کے طورپر اپنا کردار ادا کررہا ہے جس سے خیر حواہی کی توقعات رکھنا عبث کام ہے دوسری جانب اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی بے حسی پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ او آئی سی کو ایسی حالت میں فوری طورپر ہنگامی اجلاس بلانا چاہیئے تھا جو مظلوم برمائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لیکر مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہیئے تھا ۔مقررین نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کی سربراہان کو چاہیئے کہ وہ برما کے سفراء کو فوری طورپر اپنے ممالک سے نکالیں اور ان کے ساتھ ہر قسم سفارتی تعلقات بھی ختم کریں ۔ اگر اسلامی ممالک کے سربراہان برما حکومت کے خلاف اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہیں تو ان کے خلاف اپنے عوام کو جہاد کاحکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر برما کی حکومت مسلمانوں کے خلاف کارروائی سے باز نہ آئیں توپوری اسلامی دنیا سے ان کے خلاف سخت ردعمل سامنے آئیگا۔

Post A Comment:
0 comments so far,add yours