مہمندایجنسی میں عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی میں طلباء او راساتذہ کا واک ،طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت اور افادیت کی نعرے درج تھے ۔ سکولوں کے طلباء اور عوام کا ہیڈکوارٹرغلنئی جیل تک آگاہی مارچ بھی کیا،
تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی میں عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی کے طلباء اور اساتذہ نے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سکولوں کے طلباء اساتذہ اور علاقے کے عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سکولوں کے طلباء نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کار ڈ اٹھارکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت وافادیت اور آگاہی کے بارے میں نعرے درج تھے ۔ اس طرح ہائیر سیکنڈری سکول سے غلنئی جیل تک طلباء ، اساتذہ اور علاقے کے عوام نے پیدل مارچ بھی کیا ۔ اس ضمن میں فاٹا سیکرٹریٹ کے ایک سروے کے مطابق قبائلی علاقوں میں اس وقت شرح خواندگی45 فیصد ہے جس میں خواتین کی شرح 7.8 فیصد بتائی گئی ہے۔ محکمہ تعلم مہمند ایجنسی کی اعداد وشمار کے مطابق ایجنسی میں مجموعی شرح خواندگی 17فیصد ہے جس میں طالبات کی شرح 5.15فیصد بنتی ہے۔
واضح رہے کہ فاٹا سیکرٹریٹ نے گورنرخیبر پختونخواہ کی حصوصی ہدایت پر ایک سال قبل سکول داخلہ مہم کے نام سے باقاعدہ طورپر ایک مہم بھی چلائی گئی جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام ، مقامی پولیٹیکل انتظامیہ اور علاقے کے قومی مشران نے بھی جوق درجوق حصہ لیا تھا جوکہ تاحال کامیابی سے جاری ہے ۔محکمہ تعلیم مہمندایجنسی کے مطابق امسال سکولوں میں نصابی کتب پہلے ہی تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ کسی کو شکایت نہ ہو۔ یاد رہے گزشتہ سال مومند ایجنسی میں سینکڑوں طلباء وطالبات سکولوں میں کتابوں سے محروم ہوگئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours