مہمند ایجنس: ہلال احمر مہمند ایجنسی نے 500مستحق افراد میں قربانی کے گوشت تقسیم کئے۔ترک ریڈ کریسنٹ کی
تعاون سے ہلال احمر فاٹا مہمند ایجنسی نے ایجنسی ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں مہمند ایجنسی کے غریب نادار،معزور اور مستحق افراد میں دس دس کلو گرام کے 500پیکج تقسیم کئے ۔اس موقع پر پی اے مہمند محمود اسلم وزیر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل پی اے حامد الرحمن اور ہلال احمر مہمند ایجنسی کے سیکریٹری فوزی خان بھی موجود تھے ۔پی اے مہمند نے مستحقین میں گوشت تقسیم کی۔اور ہلال احمر مہمند ایجنسی اور ترک ریڈکریسنٹ شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستانیوں کیساتھ مدد اور تعاون کی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours