مومند ایجنسی میں یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے دو مختلف مقامات پر پروگرام منعقد ہوئے جس میں شہدا ء کے دو یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے۔ جس میں  ایف سی، لیویز اور خاصہ دار فورس کے سینکڑوں رشتہ داروں اور سرکاری آفیسرز کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔
پہلا تقریب غلنئی ہیڈ کوارٹر میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے قریب منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مومند محمود اسلم، کرنل امتیاز۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حمیدالرحمان اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے خاصہ دار اور لیویز فورسز کے  یاد گار پر پھول چڑھائے اور لیویز فورسز کی جانب سے سلامی بھی پیش کی ۔بعد میں جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے بچوں نے  قومی ترانہ پیش کیا اور یوم دفاع کے حولے سے خاکے بھی پیش کیے گئے۔ ملک جہانزیب، ملک عطاء للہ، ملک نادر منان اور وزیر محمد صافی نے اپنے تقریروں میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے کہا کہ آج کے دن ہندوستان نے حملہ کرکے ایک بڑی غلطی کی تھی جس کو ہمارے فوجی جوانوں اور قوم نے ایک زبردست شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی اور مومند ایجنسی میں بھی ہمارے  جوانوں نے قربانی دیکر اس ملک کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا جس پر ہم فخر کرتے ہیں۔

بعد میں شہدا کے ورثاء کو تخفے بھی دئے گئے۔
دوسراتقریب مومند رائفلز کے ہید کورٹر میں منعقد ہوا جس میں fcکے شہدا کے یادگار پر کمانڈنٹ مومند رائفلز کرنل محمد عرفان اور پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور ایف سی نے سلامی بھی پیش کی۔بعد میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں سٹیج کے فرائض کامران خان نے اداکی جبکہ آرمی چیف  قمر جاوید باجوا کا پیغام  کپٹن عثمان نے سنایا۔ اس موقع پر گورنر ماڈل کے بچوں نے یوم دفاع کے حوالے سے خاکے بھی پیش کئے اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران پی اے مومند نے کہا کہ شہدا ء ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ہر سال انکے یاد گار پر تمام قوم حاضری دینگے اور شہداء کی قربانیوں آج یہ ملک آزاد ہے۔ تقریب سے ملک سلیم سردار ملک صوبیدار اور ملک سلطان نے بھی خطاب کیا اور شہدا ء کو خراج تحسین پیش کیا کمانڈنٹ مومند رائفلزکرنل محمد عرفان نے کہا کہ ہمارے شہدا ء زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہینگے اور انکی قربانیوں سے ہم آج اسطرح کے پروگرام آزاد فضاء  میں کرتے ہیں ۔
اس موقع پرنمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی اسلحہ بھی عام لوگوں کیلئے رکھا گیا تھا۔ تقریب میں شہدا ء کے ورثا ء علاقائی مشران سکولوں کے طلباء اور عام لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ 
یاد رہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے قریب 89 شہید لیویز اور خاصہ دار فورسز کا ایک یاد گار بنایاگیا ہے جس میں انکی معلومات اور تصاویر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مومند رائفلز میں ایف سی کے 2010   شہدا ء کا ایک یادگار بنایا گیا ہے جس میں انکی تصاویر اور معلومات درج ہیں۔ جس پر ہر سال اسطرح کے پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔ مومند ایجنسی میں گزشتہ جنگ کے دوران  573 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔



Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours