مہمندایجنسی : غلنئی جرگہ ہال میں نئے کمانڈنٹ مہمندرائفلز کرنل محمد عرفان علی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، پی اے مہمند محموداسلم وزیر ، تینوں سب ڈویژن کے اے پی ایز، قومی مشران کی پروگرام میں شرکت۔قبائلی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں پا ک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کیاہے، علاقے میں امن کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں مقامی پولیٹیکل انتظامیہ اور قومی مشران کی جانب سے چارج سنبھالنے والے نئے کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی کی اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر ، تینوں سب ڈویژن کی اے پی ایزکے علاوہ مقامی قومی مشران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمندایجنسی کی قومی مشران نے امن کی بحالی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہے اور ان قربانیوں کی بدولت پوری ایجنسی میں امن وامان مکمل طورپر بحال ہوچکا ہے انہوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود امن کی لشکریں اور کیمیٹیاں بناکر اپنے اپنے علاقوں سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کردیا ۔ اس طرح پہلے کی طرح اب بھی علاقے میں امن کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں مقامی پولیٹیکل انتظامیہ ، سیکورٹی فور سز ، قومی مشران اور عوام مل جل کر امن کیلئے ایک دوسرے کے تعاون جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کیلئے اب وزیرستان کی طرح گورنر خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر فاٹا سیکرٹریٹ نے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جس سے علاقے کی پسماندگی ختم کرنے میں بڑی حدتک مدد ملے گی۔دریں اثناء نئے کمانڈنٹ مہمندرائفلز کرنل محمد عرفان علی نے کہا کہ ہم قبائلی عوام کی بہادری سے بخوبی واقف ہے اور قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہر مشکل گھڑی میں قبائلی عوام نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کیا ہوا ہے حالیہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی جنگ میں بھی مہمند قوم کے مشران اور عوام نے امن کی لشکریں اور کمیٹیاں بناکر اپنے علاقوں سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کردیا اس طرح قیام امن کیلئے مہمندقوم کی شہادتیں اور قربانیاں کسی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔ بعض اوقات ایجنسی میں اکا دکا واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن اس کا مستقل امن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے قومی مشران پر زوردیا کہ اگر ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح تعاون جاری رکھا تو علاقے میں تعلیمی ادارے ، مراکز صحت فعال ہونگے اور معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی روایت کا خاص خیال رکھا جائے گا اور مہمند قوم کی ترقی کیلئے سب سے آ گے رہوں گا۔ اس سے قبل ایجنسی کی قومی سرکردہ قومی مشران ملک صاحب داد، ملک سلطان اتمرخیل، ملک صاحب خان، ملک سلیم سردار، ملک نادر منان کوڈاخیل اور دیگر نے نئے کمانڈنٹ کو تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایجنسی میں امن برقرار رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ پہلے بھی بھرپور تعاون کیا تھا اور اب بھی ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہیں اگرایجنسی میں ہرقبیلہ اور تمام قوم متحد رہی توپھر کوئی بھی امن وامان کو خراب نہیں کرسکتے ہم اپنی مٹی کی حفاظت خود بھی کرسکتے ہیں۔کسی بھی علاقے میں اگر کوئی شرپسند موجود ہوں تو حکومت مشران کو اعتماد میں لیکر ایسے افراد کی نشاندہی کریں جس کیلئے ہم حکومت سے پورا پورا تعاون کرینگے۔تقریب کے اخر میں مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے  تمام سرکاری اور قبائیلی عوام کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Share To:

Anonymous

Post A Comment:

0 comments so far,add yours