مہمندایجنسی(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوںپر خطیر رقم مختص کی جارہی ہے ، ایجنسی میں متعدد نئے مڈل اور ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کیاجائے گا، ایف ڈبلیو او کی جانب سے نحقی ٹو مامد گٹ روڈ کوآئندہ تین ماہ میں مکمل کیاجائے گا، نحقی ٹنل کو بھی چند روز کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔لوئر مہمند میں یادگاری گیٹ کی تعمیر سے ایجنسی کو اپنی شناخت ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار مہمندایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے مقامی صحافیوں کی ایک وفد سے بریفنگ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر پی اے مہمند نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا کی خصوصی ہدایت پر آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مہمند ایجنسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی جارہی ہے تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں سے پوری ایجنسی کے عوام مستفید ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے تینوں سب ڈویژن میں ان ترقیاتی کاموں کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی پر کام شروع کیا ہواہے جن کے ثمرات سے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نحقی ٹو مامد گٹ روڈ پر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے دن رات ایک کرکے بہت تیزی سے کا م جاری رکھا ہوا ہے اور آئندہ تین ماہ میں اس پر تعمیراتی کا م کو مکمل کیاجائیگا جس پر لوئر و اپر دیر ، باجوڑ ایجنسی اور اپر مہمند کے عوام کو سفر کرنے میں بہت سہولت میسر آئیگی جبکہ نحقی ٹنل کو بھی آئندہ چند روز میں ٹریفک کیلئے کھول جائے گا۔ اس طرح خصوصاً ایجنسی میں ماربل کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور ان علاقوں میں ماربل کی صنعت سے وسیع پیمانے پر شروع ہونے سے ترقی کا ایک نیا باب کھلے گا جس سے علاقے کے عوام کی معیشت پر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں پی اے مہمند نے کہا کہ ایجنسی میںمحکمہ اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے ترقیاتی پراجیکٹ پر کا م جاری ہے جس میں امبار، پڑانگ غار، پاک افغان سرحدی علاقہ خو یزئی بائیزئی ، اور صافی میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی میں گزشتہ کئی سالوں سے نئے سکولوں کی اپ گریڈیشن بند ہوئی تھی مگر اب دوبارہ فاٹا سیکرٹریٹ سے منظو ری لینے کے بعد پورے ایجنسی میں امسال متعد د پرائمری سکولوں کو مڈل اور مڈل سکولوں کو ہائی کا درجہ دیا جائے گا جس سے ایجنسی میں اساتذہ کی نئی آسامیاں بھی تخلیق ہوں گے۔ اس کے علاوہ غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے ایک جمنازیم پر کا م جاری ہے جس میں ایجنسی کی نوجوانوں کھلاڑیوں کیلئے اسلام آباد اور پشاور کے جمنازیم کی طرح کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہوں گے اور ایجنسی کی نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو اس جمنازیم میں ہرقسم کھیلوں کی سامان بھی میسر ہوں گے اور پورے ایجنسی سے نوجوان بڑھ چڑھ کر جمنازیم کی مختلف کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پی اے مہمند نے کہا کہ لوئر مہمند میں ایجنسی کی حدود یکہ غنڈ میں ایک یادگاری گیٹ تکمیل کی آخری مراحل میں ہے اس گیٹ کی تعمیر سے ایجنسی کو اپنی الگ شناخت بھی ملے گی۔

Post A Comment:
0 comments so far,add yours