کسی جرگے کا ممبر نہیں ہوں، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری جاری رکھیں،نثار مومند
 اے این پی سو سالہ پارٹی ہے، ان کی آئین اور پالیسیاں جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔
 پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی میری ہوگی، پارٹی آئین اور پالیسیوں کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔ 
 کارکن پروپیگنڈوں پر توجہ نہ دیں اورباچاخان بابا کا فلسفہ عدم تشدد کو عام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

مومند ایجنسی (مہمند ٹائیمز رپورٹ ) صدرعوامی نیشنل پارٹی مہمند ایجنسی نثار مومند نے پی ٹی ایم جرگے کا ممبر بننے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی جرگے کا حصہ نہیں ہوں،اس وقت صرف اے این پی کی نمائندگی کر رہا ہوں اور جو فیصلہ کروں گا تو پارٹی آئین اور پالیسیوں کو مدنظر رکھ کر کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی مومند ایجنسی نثار مومند نے کہا کہ کئی دنوں سے گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، میں اے این پی کا ضلعی صدر ہوں اور اے این پی آئین اور پالیسیوں کا پابند ہوں، اسی پارٹی کے لیے مال و جان سب وقف کی ہے اور اسی پارٹی کے ساتھ چلنے کی قسم کھائی ہے،اے این پی آئین اور پالیسیوں کو من و غن مانتا ہوں جو مجھے جان و مال سے بھی زیادہ عزیز ہیں،اور جو پالیسی پارٹی کی ہوگی وہی میری بھی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم ایک تحریک ہے اور اے این پی سو سالہ پارٹی ہے، ان کی پالیسیوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری شخصیت اور پارٹی پوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مخالفین طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ 2018ء ؁ اے این پی کا سال ہے ،صوبہ بھر میں اے این پی کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جو نوٹیفیکیشن باچاخان مرکز سے جاری ہوگی وہی اصل اور حقیقت ہوگی اور اسی پر عمل کرنا چاہئے، کارکن پروپیگنڈوں پر توجہ نہ دیں اورباچاخان بابا کے فلسفے پر چلتے ہوئے عدم تشدد، خدائی خدمتگاری، میانہ روی اور دوسروں کو عزت دینے کی پالیسیوں کو عام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours