Home
By Khan Ullah Mohmand
پی پی پی مہمند ایجنسی کے زیرا ہتمام لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ سے ہیڈکوارٹر غلنئی تک پارٹی کی صدر فاروق افضل ، اور سینئیر رہنما ارشد بختیا رکی قیادت میں امن ریلی نکالی گئی

مہمندایجنسی( خان اللہ مہند سے) پی پی پی مہمند ایجنسی کے زیرا ہتمام لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ سے ہیڈکوارٹر غلنئی تک پارٹی کی صدر فاروق افضل ، اور سینئیر رہنما ارشد بختیا رکی قیادت میں امن ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں ہیڈکوارٹر غلنئی پہنچے کے بعد پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل اور سینئیر رہنماء ارشد بختیار نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ریلی نکالنے کا مقصد ملک میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی حمایت کرنا ہے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کا حل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی میں نادرا سوئفٹ سنٹرز اور پاسپورٹ آفسز کی تعداد بڑھادی جائے کیونکہ ان دفاتر میں ہروقت لوگوں کی زیادہ رش ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے میں سخت مشکلا ت کا سامنا ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایجنسی میں موبائل فون سروس کی بندش کی وجہ سے علاقے کے عوام کو رابطہ کرنے میں دشواری درپیش ہے لہٰذا موبائل نیٹ ورک کو جلدازجلد بحال کیا جائے جبکہ ایجنسی میں تباہ شدہ سکولوں کو ازسرنو تعمیر کیا جائے ۔ مقررین نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی ، صحت اور تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں۔
Back To Top
Post A Comment:
0 comments so far,add yours