مہمندایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مہمندایجنسی میں موبائل نیٹ ورک بندش کی ایک سال کا عرصہ پورا ہوگیا مگر ایجنسی میں ابھی تک موبائل نیٹ ورک بحال نہ ہوسکا، علاقے کے عوام کو رابطہ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ، ایجنسی کے عوام کا اعلیٰ حکام اور منتخب نمائندوں سے نیٹ ورک بحالی کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی میں موبائل فون نیٹ ورک بندش کا ایک سال کا عرصہ پوراہوگیا مگر تاحال ایجنسی میں موبائل فون نیٹ ورک بحالی کے واضح امکانات نظر نہیںآر ہے ہیں جس سے ایجنسی کے عوام ،کاروباری حلقے اور تاجر پیشہ طبقہ بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔ واضح رہے کہ مہمندایجنسی میں گزشتہ سال پندرہ مارچ کو موبائل نیٹ ورک کو اعلیٰ حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر بندکر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں علاقے کے سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے کارکنوں نے کئی بارعلاقے میں نیٹ ورک کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرے بھی کرچکے ہیں لیکن آج تک ایجنسی کے عوام کا یہ مطالبہ حل نہ ہوسکا جس کے باعث علاقے کے عوام میں سخت مایوسی اور تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ آج کی ترقیافتہ دور میں موبائل فون کا استعمال لوگوں کی ایک بڑی ضرورت بن گیا ہے جس کے بغیر گزارہ کرنا مشکل ہے ۔ اس ضمن میں ایجنسی کے سیاسی وفلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی میں موبائل فون نیٹ ورک کی جلد بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے کے عوام میں بے چینی کا خاتمہ ہوسکیں ۔اس طرح مہمند ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر میرافضل مہمند نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایجنسی میں موبائل نیٹ ورک کو جلد ازجلد بحال نہ کیا گیا تو احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے۔
Home
Mohmand Times Report
مہمندایجنسی میں موبائل نیٹ ورک بندش کی ایک سال کا عرصہ پورا ہوگیا مگر ایجنسی میں ابھی تک موبائل نیٹ ورک بحال نہ ہوسکا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours