مہمندایجنسی (شیرواللہ مہمند سے) پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محموداسلم وزیر نے خاصہ دار اور لیویز فورسز کے صوبیدار میجروں کو چیک پوسٹوں کیلئے سولر پینل حوالے کردیئے ، آئندہ ایجنسی کی ٹیوب ویلوں اور سرکاری دفاتر میں بھی سولر سسٹم نصب کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے گزشتہ روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں لیویز اور خاصہ دارفورسز کے اہلکاروں کو سولر پینل حوالے کرنے کے دوران منعقد ہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پی اے مہمند نے خاصہ دار فورسز کے صوبیدار جان محمد اورلیویز فورسز کے صوبیدار کریم کو تحصیل خویزئی ، بائیزئی ، صافی اور یکہ غونڈ میں فورسز کے پیکٹوں کیلئے بارہ سولر پینل ،بیٹریاں ، ٹارچ اور چورباتیاں بھی حوالے کیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں سولر پینل کی تنصیب کا منصوبہ کامیاب ہے اسلئے بہت جلد ایجنسی میں ٹیوب ویلوں اور سرکاری دفاتر میں بھی سولر سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں اس سے استفادہ حاصل کیاجائے ۔واضح رہے کہ کئی سال قبل افغانستان سے ایجنسی کو بڑی مقدار میں تاجر سولر پینل فروخت کرنے کیلئے لاتے تھے اور اس وقت اس کی قیمتیں بھی کافی سستے تھے مگر اب پابندی کے بعد سولر پینل کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے جوکہ غریب عوام کی قوت استطاعت سے باہر ہے۔

Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours