مہمند ایجنسی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ نواں کلی گورنمنٹ ہائی سکول میں کمروں کی کمی کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا ،چار سو طلباء کے لیے سائنس روم اور کمپیوٹر لیب سمیت صرف پانچ کلاس روم ہیں ،تین کلاس روم کے درجنوں طلباء کوسائنس روم اور لیبارٹری میں مجبورا بیٹھنا پڑ تا ہے اعلیٰ حکام جلد از جلد کمروں کی تعمیر یقینی بنائیں تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ نواں کلی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں چار سو طلباء کی بیٹھنے کے لیے سائنس روم اور کمپیوٹر لیب سمیت صرف پانچ کمروں کی تعمیر کی گئی ہے جس کے باعث نہ صرف سکول کے طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں بلکہ اساتذہ کو بھی روزانہ تکلیف اُٹھانا پڑ رہا ہے سکول کے تین کلاس روم کے درجنوں طلباء کو مجبورا سائنس روم اور لیبارٹری میں بیٹھنا پڑتا ہے جب نماز کا وقت ہو تا ہے تو سکول طلباء اور ان کے بیگز کو مسجد سے باہر نکالا جاتا ہے جو طلباء اور اسا تذہ کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیتے ہیں گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ غار نواں کلی میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے بھی سکول طلباء اور اساتذہ کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا ہے بجلی کی 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث سکول اوقات میں بجلی بند ہوتی ہیں سکول میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے اپنے جیب خرچ سے سولر سسٹم اور پنکھے خرید لیے ہیں سکول پرنسپل محمد ا سلم خان نے کہا کہ سکول میں دو سو سے ڈھائی سو طلباء کے لئے کمروں میں بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ دیگر طلباء کو سائنس روم ۔کمپوٹر لیب سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑتا ہے انہوں نے پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سکول میں ہنگامی بنیادوں پر کمرروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء کو تعلیم کے حصول میں آسانی ہو
Home
Urdu News
مہمند ایجنسی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ نواں کلی گورنمنٹ ہائی سکول میں کمروں کی کمی کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا ،چار سو طلباء کے لیے سائنس روم اور کمپیوٹر لیب سمیت صرف پانچ کلاس روم ہیں ،تین کلاس روم کے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)



Post A Comment:
0 comments so far,add yours