مہمندایجنسی (نمائندہ خصوصی) ڈی جی نادرا گوہر مروت کا چیئر مین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی سنیٹر ہلال رحمن کے ہمرا ہ
نادرا سنٹر غلنئی کا دورہ،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل نادرا گوہر مروت نے نادرا سوئفٹ سنٹر غلنئی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی سنیٹر ملک ہلا ل رحمن ، اے پی ایز حمید اللہ خٹک ، نویداکبر بھی موجود تھے ۔ اس دوران ڈی جی نادرا نے شناختی کارڈ بنانے کیلئے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے غلنئی نادرا سنٹر کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ کارڈ کیلئے آئے ہوئے لوگوں کو ہرممکن سہولت فراہم کریں تاکہ انہیں کارڈ بناتے وقت کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی کی دورافتادہ تحصیلوں خویزئی ، بائیزئی اور صافی کیلئے موبائل وین کی منظوری دی کہ ان علاقوں کے لوگ اپنے علاقوں میں اور خاص کر خواتین کو آسان طریقے سے کار ڈ بنانے کی سہولت میسر ہوسکیں جبکہ ایجنسی کے لوگوں کی بلاک شناختی کار ڈ کیلئے بھی مقامی انتظامیہ کی سربراہی میں تصدیقی عمل کیلئے کمیٹی قائم کیا جائے گا جس میں تصدیقی عمل سے گزارنے کے بعد ایسے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جوکہ کسی غلطی کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ غلنئی نادرا سنٹر میں سٹا ف کی کمی بھی بہت جلد پورا کیا جائے گا اور عملہ کو تمام سہولیات فراہم کیا جائے گا تاکہ نادرا کا عملہ خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں انہوں نے نادرا سنٹر غلنئی کے عملہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کو سراہاگیا۔ دریں اثناء چیئر مین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی سنیٹر ہلال رحمن نے ڈی جی نادرا گوہر مروت کو شناختی کارڈ کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور کہا کہ مہمندایجنسی میں لوگوں کیلئے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے طریقہ کا ر کو آسان اور سہل بنایا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہوں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours