مہمندایجنسی کی ہیڈکوارٹر غلنئی میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے مائن رسک ایجوکیشن کے بارے میں ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ایم آر آئی اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ پی آر سی مہمند ایجنسی کے سیکرٹری فوزی خان ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فضل دیان خاتون اسسٹنٹ نورین بی بی اور سکولوں کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایجنسی سیکرٹری فوزی خان نے پی آر سی مہمندایجنسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلا ت بتائیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر CBRE اسلام آباد کے عنایت اللہ نے کہا کہ فاٹاجیسے پسماندہ علاقوں میں اکثر لوگ آگاہ نہ ہونے کی صورت میں ناگہانی اموات کے شکار ہوتے ہیں کیونکہ اب بھی ایجنسی کی دورافتادہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کے خطرات موجود ہیں اکثر کم عمر بچے بھی بارودی دھماکوں کی زد میں آتے ہیں اس حوالے سے پی آرسی مہمند ایجنسی نے ایجنسی کی پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کرام کوبھی آگاہی کے بارے میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس قسم کے جان لیواء حادثات سے لوگ محفوظ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی میں اب تک ہزاروں لوگوں کو مائن رسک ایجوکیشن کے بارے میں عملی تربیت دے چکے ہیں اور تربیت کا یہ سلسلہ 2013ء سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی میں بھی حالیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بارودی سرنگ دھماکوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ۔ اب بھی ایجنسی میںبہت سے ایسے مقامات موجود ہیں جہاں پر بارودی سرنگوں کے خطرات پائے جاتے ہیں۔

Post A Comment:
0 comments so far,add yours