مومند ایجنسی کے تحصیل امبار میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر پر میزائل حملہ 23 سالہ لڑکی زخمی۔ گھر کے قریب ایک اور بم دھماکہ 4 افراد زخمی۔ ایک کی حالت نازک۔ زخمیوں کو پشاور اور باجوڑ منتقل۔ سرچ اپریشن کے دوران باجوڑ سے تعلق رکھنے والہ ایک شحص گرفتار ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیاہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دو بجے کے قریب نا معلوم مقام سے تحصیل امبار
کے گاوں اج درئی امن کمیٹی کے سربراہ تاج میر خان کے گھرپر ایک میزائل گرا جس سے انکا 23 سالہ بیٹی نصرین زخمی ہوگئی ہے۔ اس دوران جب لوگ اس گھر میں جمع ہوئے تو دروازے کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا جس میں امن کمیٹی کے سربراہ 58 سالہ تاج میر خان اور انکا بھائی 60 سالہ کشر خان ۔ 13 سالہ شیروللہ۔ اور جان بادشاہ زخمی ہوگئے ہیں۔ تاج میر خان کو پشاور منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت نازک بتائی گئی جبکہ باقی چار زخمیوں کو باجوڑ خار علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے میں FC لیویز اور خاصہ دار فورسز نے مشترکہ اپریشن کے دوران ایک اور بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والا رحمان للہ نامی شخص کو بھی شک کی بنا پر گرفتار کرکے یکہ غونڈ جیل میں بند کیا گیا ہے۔ علاقے کو سیکورٹی فورسسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours