مندایجنسی ( شیرواللہ مہمند سے) ملیریا تشخیص اور بچاؤ کیلئے سرکاری سنٹرز سے رجوع کیاجائے۔ حاملہ خواتین اور پانچ سال سے کم عمربچوں کو مچھر دانی کا استعمال لازمی اختیار، ملیریا گندہ پانی سے مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے ، حاملہ خواتین اور کم عمر بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے مفت گولیاں بھی دی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں مرکزی مومند پریس کلب میں تنظیم اے سی ڈی کے زیراہتمام ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر فاروق احمد اور گل بشر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ملیریا ایک خطرناک اور قابل علاج مرض ہے جس کیلئے ہمیں خصوصی تدابیر اختیار کرنا ہوگی۔ اس طرح صفائی کا خاص رکھاجائے پانی کو ڈھانپنا ہوگا گھروں میں جالیوں اور پردوں کا بندوبست کرناچاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا کی وجہ سے شدید بخار ، سردی لگنا ، بھوک ختم ہونا اور جسم میں اور بچوں کو قے اور سہال کی بیماری لگ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملیریا کی مفت ٹسٹ کیلئے بیشمارسلائیڈزاور سپرے فراہم کئے گئے ہیں۔اس طرح آگاہی سیشن کے دوران کہا گیا کہ پرائیویٹ سنٹرز میں ٹسٹ سے اجتناب کیاجائے اور مچھروں کا استعمال لازمی کیاجائے کیونکہ ہر سال لاکھوں اور ملیریاسے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)


Post A Comment:
0 comments so far,add yours