ضلع مہمند ہلال احمر مہمند برانچ کی زیر اہتمام یومِ دفاع کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ہلال احمر مہمند برانچ کی رضاکارٹیم کمیونٹی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم شہید بانڈہ نے ایک ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا تھا۔جس کی آغاز عید الضحیٰ کے فوراََ بعد کیا تھا جس میں تین تحصیلوں کے مختلف 16ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔جس کا فائنل میچ چھ ستمبر کو شہید بانڈہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔اس حوالے سے اس کو یومِ دفاعِ پاکستان کرکٹ ٹورنمنٹ کا نام دیا گیا۔اس ٹورنمنٹ کا فائنل فیصل کلب اور یاسر خان کلب کے درمیان کھیلاگیا۔جس میں فیصل کلب نے مقررہ 10اورز میں 120رنز سکور کیں۔جس میں عاصم خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50رنز بنائے جس میں 3چکے اور 5 چوکے شامل تھیں جس کو میچ کا بہترین کھیلاڑی قرار دیاگیا۔جواب میں یاسر خان کلب کی پوری ٹیم 100رنز پر اوٹ ہوئے ۔اس طرح فیصل کلب نے فائنل 20رنز سے جیت لیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہلال احمر مہمند برانچ کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری فوزی خان مہمند تھے جبکہ علاقے کے مشران، نوجوانوں اور علاقے کے عمائیدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
۔ہلال احمر کے سیکرٹری فوزی خان مہمند نے کہا کہ جن اقوام کے کھیل کے میدان آباد ہو تے ہیں ان کے ہسپتال ویران بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کھیلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں بڑھ چڑہ کر حصہ لیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں۔
فوزی خان نے کہا کہ ہلال احمر ضلع مہمند کے نوجوانوں کی ہر پلیٹ فارم پر مدد کریں گے اور انہیں مختلف ٹریئنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔آخر میں مہمانِ خصوصی فوزی خان مہمند نے کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیں۔











Share To:

Fauzee Khan Mohmand

Post A Comment:

0 comments so far,add yours